Eham Khabar

ٹریڈرز کو درپیش مشکلات فوری حل کی جائیں، کلکٹر پورٹ قاسم

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کلکٹر ممتاز کھوسو نے پورٹ قاسم کلکٹریٹ پر ٹریڈرز کو درپیش مسائل حل کرانے کی یقین دہانی کراتے ہوئے افسران کو ہدایات جاری کردی ہیں۔ کلکٹر پورٹ قاسم نے یہ ہدایات ایپکاکے وفد میں شامل سینئر وائس چیئرمین قمرالاسلام، محمد ساجد، قمر عالم، صغیر قریشی، حسین رفجانی اور چوہدری یونس سے ملاقات کے دوران جاری کیں۔ قبل ازیں ایپکا کے سینئر وائس چیئرمین قمرالاسلام نے ممتاز کھوسو کو کلکٹر پورٹ قاسم مقرر ہونے پر مبارکباد پیش کی اور ساتھ ساتھ ٹریڈرز کو ایگزامنیشن اور اسسمنٹ میں درپیش مشکلات سے آگاہ کیا۔ جس پر کلکٹر پورٹ قاسم ممتاز کھوسو نے فوری طور پر احکامات جاری کرتے ہوئے درآمدی کنسائمنٹس کی ایگزامنیشن رپورٹ کے اجراءکے لئے دو اوقات مختص کردیئے ہیں جس میں صبح کے اوقات ہونے والی کنسائمنٹس کی ایگزامنیشن رپورٹ دوپہر دو بجے تک اور دوپہر میں ہونے والی ایگزامنیشن رپورٹ 5 بجے تک دینے کی ہدایت جاری کی تاکہ کنسائمنٹس کی کلیئرنس میں تاخیر پر قابو پایا جاسکے جبکہ اسسمنٹ کے حوالے سے بھی درپیش مسائل کو حل کرنے کی بھی ہدایت جاری کی تاکہ اسسمنٹ میں کسی قسم کی تاخیر اور غیر ضروری دستاویزات طلب نہ کئے جاسکیں۔ کلکٹر پورٹ قاسم نے ایپکا کے وفد سے کہا کہ ٹریڈ کی سہولیات کے لئے دیگر تجاویز بھی دی جائیں تاکہ اس پر عملدرآمد کیا جاسکے۔ ایپکا کے سینئر وائس چیئرمین قمرالاسلام نے اسکریپ کے کنسائمنٹ پر کسٹمز ایکٹ کی شق 79(1) کے تحت دستاویزات جمع کرانے میں درپیش مشکلات سے بھی کلکٹر کو آگاہ کیا جس پر ممتاز کھوسو نے ایڈیشنل کلکٹر کو فوری طور پر ہدایات جاری کی کہ شق 79(1) کے تحت جو بھی کلیمز کرے، اسے دیا جائے جبکہ پورٹ قاسم پر لپو ازم کے خاتمے کے لئے بھی کلکٹر نے اقدامات اٹھائے اور کسٹمز افسران کو تنبیہ کی کہ وہ اپنا کام خود کریں۔

 

 

 

Port Qasim Collector

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button