Exclusive Reports

ڈالر کی افغانستان منتقلی پر اسٹیٹ بینک کابڑااقدام

کراچی(اسٹاف رپورٹر)اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ایکسچینج کمپنیوں کی جانب سے غیرملکی کرنسی کے لین دین میںشفافیت بڑھانے اورغیرملکی کرنسی کے ناجائزبیرون ملک منتقلی کوروکنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اسٹیٹ بینک نے فیصلہ کیاہے 22اکتوبر2021سے پاکستان سے افغانستان سفرکرنے والے افرادکواپنے ساتھ ایک ہزارڈالراورسالانہ چھ ہزارڈالر لے کرجانے کی اجازت ہوگی جبکہ ایکسچینج کمپنیوں کو پانچ سو امریکی ڈالر اورزائد کے مساوی غیرملکی کرنسی کی فروخت کی ٹرانز یکشنز اور بیرون ملک بھیجی جانے والی ترسیلات زرکے لئے بایومیٹرک تصدیق کرناہوگی ۔علاوہ ازیں ایکسچینج کمپنیاں دس ہزار امریکی ڈالر اور زائد کے مساوی نقد غیرملکی کرنسی کی فروخت اور بیرون ملک ترسیلات زر بھیجنے کا عمل صرف چیک کے ذریعے وصول ہونے والی رقوم کے عوض یا بینکاری چینلز کے ذریعے کریں گی جبکہ اسٹیٹ بینک کے ان اقدامات سے ایکسچینج کمپنیوں کی جانب سے غیر ملکی کرنسی کی فروخت کے دستاویزات بہتر ہوں گے اور غیر ملکی کرنسی کے ناجائز طور پر ملک سے باہر جانے کو روکا جاسکے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button