سندھ ہائیکورٹ نے سپرنٹنڈنٹ کسٹمزانٹیلی جنس ارشادعلی شاہ کونوکری پر بحال کردیاگیا
کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ نے کسٹمزانٹیلی جنس کے شعبہ اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن میں سپرنٹنڈنٹ کے عہدے پر تعینات ارشادعلی شاہ کو نوکری بحال کردی ہے۔تفصیلات کے مطابق سپرنٹنڈنٹ ارشادعلی شاہ کو اپریل 2024میں بدعنوانی کے الزام میںعہدے سے ہٹاکرایڈم پول میںبھیج دیاگیاتھاجس پر ارشاد علی شاہ نے اپنی بے گناہی ثابت کرنے کے لئے عدالت کا سہارالیتے ہوئے سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائرکی۔ ارشادعلی شاہ کے وکیل اویس علی شاہ نے عدالت میں ٹھوس دلائل پیش کئے جبکہ ارشادعلی شاہ کے خلاف بدعنوانی کے لگائے گئے الزامات درست ثابت نہ ہوسکے جس پر سندھ ہائیکورٹ نے ارشادعلی شاہ کو فوری طورپر ان کے عہدے پر تعینات کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں ،عدالت کی جانب سے جاری کئے جانے والے احکامات میں کہاگیاہے کہ 17اگست 2024کو ہونے والی سماعت تک ارشادعلی شاہ کو اپریل 2024کی پوزیشن پر بحال کیاجائے ۔