Exclusive Reports

ٹرمینلزپر جدید ا سکینرز کی تنصیب جلدازجلد کی جائے، قمرالاسلام

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ٹرمینلز پر کنسائمنٹس کی اسکیننگ کے لئے جدید ا سکینرز کی تنصیب کی جائے تاکہ کنسائمنٹس کی کلیئرنس کا عمل تیز ہوسکے۔ ان خیالات کا اظہار آل پاکستان کسٹمز ایجنٹس ایسوسی ایشن کے وائس چیئرمین (سینٹرل) قمرالاسلام نے گزشتہ دنوں ایک میٹنگ میں کیا۔ اس موقع پر آل پاکستان کسٹمز ایجنٹس ایسوسی ایشن کے سینئر وائس چیئرمین ارشد جمال، وائس چیئرمین ساﺅتھ صغیر قریشی، چیئرمین سپریم کونسل ایپکا قمر عالم، وائس چیئرمین سپریم کونسل محمد ساجد بھی موجود تھے۔ قمر الاسلام نے مزید کہا کہ کلکٹر ایکسپورٹ پورٹ قاسم سیف الدین جونیجو سے میٹنگ کے دوران مختلف امور پر تبادلہ خیال ہوا جس میں برآمدی کنسائمنٹس کی کلیئرنس کے حوالے سے برآمد کنندگان کو سہولیات دینے پر زور دیا گیا۔ انہوں کہا کہ آج کل جتنے بھی اسکینڈل بن رہے ہیں، اس کی سب سے بڑی وجہ جدید ا سکینر کا نہ ہونا ہے، اسی وجہ سے گرین چینل کا غلط فائدہ اٹھا کر اسمگلنگ کی جارہی ہے۔ انہوں نے ٹرمینل پر جدید ا سکینر کی تنصیب سے اسمگلنگ کو کافی حد تک ختم کرکے ٹیکس چوری پر قابو پایا جاسکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ا سکینر کی تنصیب سے کنسائمنٹس کی جانچ پڑتال میں کئی گنا اضافہ ہوجائے گا کیونکہ اس وقت ایک گھنٹے میں صرف 30 سے 40 کنٹینرز اسکینگ کے عمل سے گزرتے ہیں، جو کنسائمنٹس کی کلیئرنس میں تاخیر کا سبب بنتا ہے۔ اس موقع پر کلکٹر ایکسپورٹ پورٹ قاسم سیف الدین جونیجو نے کہا کہ جدید ا سکینرز کی تنصیب کے لئے بورڈ کو تجاویز دے دی گئی ہیں جیسے ہی منظوری ملے گی، ا سکینرز کی تنصیب کا کام شروع ہوجائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button