Eham Khabar

من مانی کرنیوالے کسٹمز افسران کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایف بی آر نے محکمہ کسٹمز اور ان لینڈ ریونیو کے افسران کو تبادلے کے احکامات کے بعد نئی جگہ پر ذمہ داریاں نہ سنبھالنے پر خبردار کیا ہے کہ جو افسران تعیناتی میں کوتاہی کریں گے ان کے خلاف تادیبی کارروائی کی جائے گی۔ ایف بی آر نے اسسٹنٹ کلکٹر/ ڈپٹی کلکٹر ہیڈ کوارٹر کو ہدایات جاری کی ہیں کہ محکمہ کے فیصلے کے مطابق ان احکامات پر عملدرآمد کروائیں۔ جبکہ ایف بی آر نے چیف کلکٹرز / چیف کمشنر ز کو ہدایت کی ہے کہ اگر کوئی ان کا ماتحت افسر ان احکامات کی خلاف ورزی کرتا ہے تو وہ اس کے ذمہ دار ہوں گے۔ ایک اعلامیہ کے مطابق ایف بی آر نے افسران اور دوسرے اسٹاف کے خلاف ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔ جن کے تبادلے پوسٹنگ جاری کی جاتی ہے لیکن کئی عرصے تک وہ اپنی نئی جگہ پر جوائننگ نہیں دیتے۔ ایف بی آر کا کہنا ہے کہ کئی بار ایف بی آر کو ایک ساتھ متعلقہ احکامات جاری کرنے پڑتے ہیں۔ ایف بی آر کا مزید کہنا ہے کہ کئی افسران انٹرنل جاب پوسٹنگ جو کہ آن لائن سسٹم ہے، جوائننگ کے لئے مگر وہ جوائننگ کے لئے مینویل طریقہ کار استعمال کرتے ہیں۔ ایف بی آر نے آئندہ کے لئے آئی آر اور کسٹمز کے افسران کو خبردار کیا ہے کہ تبادلے/ پوسٹنگ کے احکامات جاری ہونے کے بعد تین دنوں کے اندر جوائننگ دینا ہوگی۔ اس پر عمل نہ کرنے والے افسران کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button