انفورسمنٹ کراچی کی کارروائی،پانچ کروڑسے زائد مالیت کی اسمگل اشیاءضبط
کراچی (اسٹاف رپورٹر)کلکٹریٹ آف کسٹمزانفورسمنٹ کراچی کے شعبہ اینٹی اسمگلنگ آرگائزیشن نے مختلف کارروائیوں کے دوران پانچ کرورسے زائد مالیت کی اسمگل اشیاءضبط کرکے ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔تفصیلات کے مطابق کلکٹرانفورسمنٹ باسط مقصودعباسی کی ہدایات کی روشنی میں اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن کے کراچی کے مختلف علاقوں میں ڈپٹی کلکٹرمحمدرضانقوی کی زیرنگرانی کامیاب کارروائیوں میں پانچ کروڑ سے زائد مالیت کی اشیاءمیں شامل 39ہزارکلوگرام مضرصحت چھالیہ ، 655 کلوگرام انڈین گٹکا ،32500کلو گرام پلاسٹک دانہ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنائیں، جبکہ اسمگلنگ میں استعمال ہونے والی ایک بس اور 2 ٹرالر جن کی مالیت 3کروڑ قبضے میں لے لئے ہیں۔ علاوہ ازیں 20 لاکھ روپے مالیت کی 12500 کلو گرام چینی بلوچستان اسمگل کرنے کی کوشش کو ناکام بنایا گیا ہے جبکہ ضبط شدہ اشیاءکو کسٹمز ویئر ہاو¿س منتقل کرکے مقدمہ درج کرلیاگیاہے۔