Eham Khabar

سندھ ہائیکورٹ کا میڈیکل ڈیوائس کی کلیئرنس روکنے کے خلاف حکم امتناع

کراچی(اسٹاف رپورٹر)محکمہ کسٹمزکی جانب سے ایئرفریٹ یونٹ کراچی پر درآمدکئے جانے والی میڈیکل ڈیوائس کی کلیئرنس روکنے کے خلاف سندھ ہائیکورٹ نے 20فروری 2018تک کا حکم امتناع دیتے ہوئے روکے جانے والے کنسائمنٹس کی کلیئرنس کا حکم نامہ جاری کردیاہے۔ذرائع نے بتایاکہ محکمہ کسٹمزکی جانب سے میڈیکل ڈیوائس سمیت میڈیکل کے دیگرآلات کی کلیئرنس کے لئے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کے سر ٹیفکیٹ سے مشرط کرتے ہوئے تمام کنسائمنٹس کی کلیئرنس روک دی تھی تاہم آل پاکستان کسٹمزایجنٹس ایسوسی ایشن کے وائس چیئرمین مبشرحسین اوردیگرعہدیداروں کی کاوشوں کے باعث ایئرفیرٹ یونٹ کراچی پرمیڈیکل ڈیوائس کی کلیئرنس ممکن ہوئی ۔ذرائع نے بتایاکہ سندھ ہائیکورٹ میں دائر کی جانے والی آئینی درخواست پر معز زعدالت نے نوٹس لیتے ہوئے کسٹمزحکام کو ہدایت جاری کی ہیں کہ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کے سرٹیفکیٹ کے بغیرہی روکے جانےو الے کنسائمنٹس کی فوری طورپر کلیئرنس کی جائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button