Eham Khabar

اسسٹنٹ کلکٹرانیس علی سید اور اس کے اسٹاف کو کسٹم ہاﺅس میں بیلٹو ں سے ماراگیا،ایف آئی آردرج

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کسٹمزہاﺅس کراچی اپریزمنٹ ایسٹ میں تعینات اسسٹنٹ کلکٹرانیس علی سید اوراس نے اسٹاف کو شرجیل ،عدیل اورتین نامعلوم اشخاص نے بیلٹوں سے مارکرزخمی کردیاجس پر اسسٹنٹ کلکٹرانیس علی سید نے کے خلاف ڈاک تھانہ میں مقدمہ درج نمبر495/21کردیاہے ۔اس سلسلے میں اسسٹنٹ کلکٹرانیس علی سید سے رابطہ کیاگیاتوانہوںنے بتایاکہ میں اور خاتون آفیسرفریہ کے دفترمیں سرکاری کام میں مصروف تھے اس دوران ایف آئی آرمیں شامل افرادنے اسسٹنٹ کلکٹر فریہ کے دفترمیں شورشرابہ کرتے ہوئے داخل ہوئے اوردفترمیں تھوڑپھوڑکی اوراپنی بیلٹیں اتارکرمجھے اورمیرے اسٹاف کو مارنا پیٹناشروع کردیااورخاتون آفیسرکو گالیاں دیں جس میں ان لوگوں سے وجہ دریافت کی گئی توانہوں نے مجھے لاتین مکے مارے جس کے وجہ سے میرے دائیںہاتھ اورجسم پر اندرونی چوٹیں آئی ہیں۔اسسٹنٹ کلکٹرانیس علی سید نے مزید بتایاکہ ایف آئی آرمیں نامزدملزمان نے مجھے اورمیرے اسٹاف کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button