Eham Khabar

ایف بی آر افسران اور ملازمین کی چھٹیوں پر پابندی عائد

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایف بی آر نے افسران اور ملازمین کی ہر قسم کی چھٹیوں پر 30جون تک پابندی عائد کر دی ہے ،ایف بی آر کی جانب سے جاری حکم نامے کے مطابق ایف بی آر بیرون ملک جانے کے لیے تعطیلات سمیت ہر قسم کی چھٹیوں پر پابندی کر عائد کر دی ہے کیونکہ رواں مالی سال کی تیسری سہ ماہی جاری ہے اور تمام ٹیکس حکام کےلیے لازم ہے کہ وہ رواں مالی سال کے ٹیکس اہداف کے حصول کے لئے محنت کریں۔ حج ،عمرہ اور زیارات کے علاوہ ہر قسم کی چھٹیوں پر پابندی ہو گی، نوٹیفکیشن کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے افسران و ملازمین کی ہر قسم کی چھٹیوں پر پابندی عائد کر دی ہے، نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ 30 جون 2020 ءتک چھٹیوں کی درخواستیں نہ بھیجی جائیں، حج ، عمرہ او رزیارات کے لیے چھٹیوں کے درخواستیں بھیجی جا سکتی ہیں ،تا ہم باقی ہر قسم کی چھٹیوں کی درخواستوں کا آئندہ مالی سال میں جائزہ لیا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button