Eham Khabar

پریونٹیوکلکٹریٹ،چھالیہ کی اسمگلنگ ناکام ،دوملزمان گرفتار

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹمز کلکٹریٹ پریونٹیو نے کارروائی کرتے ہوئے چھالیہ کی اسمگلنگ ناکام بناتے ہوئے دوملزمان کوگرفتارکرکے خلاف ایف آئی آردرج کرلی ہے۔ذرائع کے مطابق کلکٹرپریونٹیوڈاکٹرافتخاراحمدکو خفیہ اطلاع ملی کہ چھالیہ کی اسمگلنگ کی جاری ہے جس پر کلکٹرافتخاراحمدنے ڈپٹی کلکٹرمحمدفیصل کی سربراہی میں ایک چھاپہ مارٹیم تشکیل دی تاہم چھاپہ مارٹیم نے ایک ٹرالرکو روک کراس پر رکھے ہوئے کنٹینرکی جانچ پڑتال کی تو کنٹینرزسے 170تھیلیوں میں 19.55ٹن برآمدہوئی جس کی مالیت 52لاکھ روپے سے زائد بتائی گئی ہے،ذرائع نے مزید بتایاکہ گرفتارملزمان سے تفتیش کے دوران اس امر کی تصدیق بھی ہوئی ہے کہ چھالیہ کی اسمگلنگ میں حاجی صادق کاکڑنامی اسمگلرملوث ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button