Eham Khabar

اسٹاف کی کمی کے باعث درآمدی وبرآمدی کنسائمنٹس کی کلیئرنس تاخیرکا شکار

کراچی(اسٹاف رپورٹر)محکمہ کسٹمزمیں اسٹاف کی کمی کے باعث درآمدوبرآمدکئے جانے والے کنسائمنٹس کی کلیئرنس تاخیرکا شکارہورہی ہے اس سلسلے میں کراچی کسٹمزایجنٹس ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری محمودالحسن نے بتایاکہ ایسوسی ایشن کی جانب سے محکمہ کسٹمزکو پہلے ہی آگاہ کردیاگیاتھاکہ ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ ایسٹ ،اپریزمنٹ ویسٹ ،پورٹ قاسم،ایئرفریٹ یونٹ کراچی،ایکسپورٹ کلکٹریٹ میں اسٹاف کی بہت زیادہ کمی ہے جس کی وجہ سے مذکورہ کلکٹریٹس پر درآمدوبرآمدکئے جانے والے کنسائمنٹس کی کلیئرنس تاخیرسے کاروباری لاگت میںبے پناہ اضافہ ہورہاہے۔انہوں نے بتایاکہ محکمہ کسٹمز میں اسٹاف کی کمی کے باوجودمحکمہ کسٹمزکے مختلف شعبوں میں شامل پی آروی، اے آئی بی،آراینڈڈی،آڈٹ،ایف ٹی او،ٹربیونل اورعدالتوں میں ہونے والی سماعتوں میں روزانہ کی بنیادوں پر اپریزمنٹ اسٹاف مصروف رہتاہے جس کے باعث کنسائمنٹس ایک سے دوہفتے میں کلیئرہورہے ہیں۔انہوں نے بتایاکہ ایئرفریٹ یونٹ کراچی پر درآمدی کنسائمنٹس کی جانچ پڑتال کے لئے صرف ایک ہی ایگزامن آفیسرتعینات ہے جبکہ درآمدکنندگان کی جانب سے ایئرفریٹ یونٹ پر اس لئے کنسائمنٹس درآمدکئے جانے والے کچھ کنسائمنٹس کو فوری طورپر کلیئرکرنے کی ضرورت ہوتی ہے لیکن کنسائمنٹس کی کلیئرنس میں تعطل ایک معمول بن گیاہے ۔اس سلسلے میں کراچی کسٹمزایجنٹس ایسویسی ایشن نے وزیراعظم،چیئرمین ایف بی آرسے درخواست کی ہے کہ کنسائمنٹس کی کلیئرنس میں پیداہونے والے تاخیرکے اسباب کا فوری طورپر حل نکلاجائے اورمحکمہ کسٹمزمیں اسٹاف کی کمی کو پوراکرنے کےلئے اقداما ت اٹھائے جائیں تاکہ ٹریڈرزکی مشکلات میں کمی آسکے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button