Eham Khabar

محکمہ کسٹمزکے میسرزبرجرپینٹ پاکستان لمیٹڈپر لگائے گئے الزامات بے بنیادقرار،کنسائمنٹ ریلیزکرنے کے احکامات جاری

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کلکٹراپیل نے میسرز برجرپینٹ پاکستان لمیٹڈپر لگائے گئے الزامات کو غلط قراردیتے ہوئے کیمیکل کے کنسائمنٹ کو ریلیزکرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔واضح رہے کہ میسرزبرجرپینٹ پاکستان لمیٹڈکی جانب سے کورین کا بناہواخام مال (کیمیکل )دبئی سے درآمدکیاگیاتھالیکن محکمہ کسٹمزکی جانب سے کنسائمنٹ کو انڈین اورجن ظاہرکرکے روک کیاگیاتھااور بعدازاں کنسائمنٹ کی نیلامی کے احکامات جاری کئے گئے جس پر میسرزبرجرپینٹ پاکستان لمیٹڈ کی جانب سے عدالت سے رجوع کیاگیااورکنسائمنٹ کی نیلامی پر حکم امتناعی حاصل کیاگیاتھااوربعدازاں ایکسپرٹ لاءایسوسی ایٹ کے وکیل ایڈوکیٹ صدیق ضیاءنے کلکٹراپیل عبدالقادرمیمن درآمدکنندہ میسرزبرجرپینٹ لمیٹڈکی جانب سے مہیاکی جانے والی تمام متعلقہ دستاویزات میں شامل سرٹیفکیٹ آف اوریجن جمع کروائی گئیںجس سے اس امرکی تصدیق ہوگئی ہے کہ میسرز پرجرپیٹ لمیٹڈکی جانب سے درآمدکیاجانے والاکیمکل کاکنسائمنٹ انڈین نہیں بلکہ ساﺅتھ کورین ہے جو کہ درآمدکنندہ کی جانب سے باقاعدگی ہے درآمدکیاجاتاہے تاہم کلکٹراپیل عبدالقادرمیمن نے محکمہ کسٹمزکی جانب سے روکے گئے کیمیکل کے کنسائمنٹ کو ڈیوٹی وٹیکسزوصول کرکے ریلیزکرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button