Eham Khabar

پورٹ قاسم پر کسٹمزآفیسرکنسائمنٹ سے سامان چوری میں ملوث ،کلکٹرممتازکھوسوکی کسٹمزآفیسرکے خلاف کارروائی کی ہدایت

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ پورٹ قاسم پر کسٹمزآفیسرذیشان کا کنسائمنٹ سے سامان چوری میں ملوث ہونے پر کلکٹرپورٹ قاسم ممتازکھوسونے کسٹمزآفیسرکے خلاف محکمہ جاتی کارروائی کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔ذرائع کے مطابق پورٹ قاسم پرایگزامینشن میں تعینات ذیشان نامی ایگزامرنے درآمدکئے جانے والے ڈینرسیٹ کے کنسائمنٹ سے ایگزامنیشن کے دوران ایک ڈینرسیٹ کا کارٹن چوری کرکے مظہرنامی شخص جو پورٹ قاسم پر چائے سپلائی کرتاہے کودے کراپنی گاڑی میں رکھنے کے لئے کہاگیاتاہم کنٹینرزآپریزرڈی پی ورلڈکے اسٹاف نے ایگزامنرکی اس حرکت کی سی سی ٹی وی ویڈیوپورٹ قاسم پر تعینات ڈپٹی کلکٹرایگزامنیشن راناعدنان کودی جس پر ڈپٹی کلکٹرراناعدنان نے صرف چائے سپلائی کرنے والے کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے اس کو وہاں سے ہٹادیاتھاتاہم ایک اورکسٹمزآفیسرکی سفارش پر مظہرچائے والے کو دوبارہ رکھ لیاگیالیکن ایگزامنرذیشان کے خلاف کسی قسم کی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی جس سے اس بات کابخوبی اندازہ کیاجاسکتاہے کہ ایگزامنرذیشان کتنابااثرشخص ہے جس کے خلاف ایک ڈپٹی کلکٹرکارروائی سے گریزکررہاہے۔ذرائع نے مزیدبتایاکہ پورٹ قاسم پر کنسائمنٹس کے سامان چوری ہونے کے متعددواقعات رونماں ہوچکے لیکن اعلیٰ افسران کے علم میں نہیں لائے جاتے تاکہ ان کے خلاف کسی قسم کی کارروارئی نہ کی جاسکے۔اس سلسلے کلکٹرپورٹ قاسم ممتازکھوسوسے رابطہ کیاگیاتوانہوں نے تمام حقائق جاننے کے بعد کسٹمزآفیسرذیشان کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی کے احکامات جاری کردیئے ہیں اوراس سلسلے میں کلکٹرممتازکھوسوبورڈایک مکتوب بھی لکھ رہے ہیں تاکہ کسٹمزآفیسرذیشان کے خلاف سخت سے سخت کارروائی عمل میںلائی جاسکے۔واضح رہے کہ کلکٹرممتازکھوسونے پورٹ قاسم پر تعیناتی کے بعد سے کرپشن کے خلاف سخت اقدامات اٹھائے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے پورٹ قاسم پر کرپشن میںملوث عناصروہاں جانے سے کتراتے ہیں۔

 

 

 

 

Collector Post Qasim Mumtaz Khoso Take Action against Customs Officer

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button