Eham Khabar

استعمال شدہ کپڑوں کی بغیر فیومگیشن کلیئرنس پر پابندی عائد

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وفاقی ادارہ صحت نے کورونا وائرسا کے پیش نظر پاکستان میں آنے والے استعمال شدہ کپڑے اور جوتوں کے کنسائمنٹ پر بغیر فیومیگیشن / اسپرے کے کلیئرنس پر پابندی عائد کردی ہے۔ پورٹ ہیلتھ اسٹیبلشمینٹ نے تمام کنسائمنٹ کلکٹریٹ کو کورونا وائرس پر نئی ہدایت جاری کردی ہے۔ اس کے مطابق استعمال شدہ کپڑے اور استعمال شدہ جوتوں کے کنسائمنٹس پورٹ ہیلتھ اسٹیبلشمنٹ کی نگرانی میں فیومیگیشن ہونے کے بعد اس کی کلیئرنس ہوگی۔ جبکہ اس کے علاوہ آنے والے کنسائمنٹس پر پورٹ ہیلتھ اسٹیبلمنٹ کا کہنا ہے کہ ان پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button