Eham Khabar

عدالت نے اسکریپ کے کنسائمنٹس ریلیز کرنے کا حکم دےدیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے اسکریپ کے کنسائمنٹ کو روکے جانے کے خلاف دائر کی جانے والی پٹیشن پر کیس کی شنوائی 5 جولائی 2019ءکو مقرر کی ہے جبکہ ان کنسائمنٹ کو بھی ریلیز کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ سندھ ہائی کورٹ نے عامر گل اینڈ سنز کی جانب سے صدیق ضیاءایڈووکیٹ کی مدعیت میں دائر کی جانے والی پٹیشن پر فوری طور پر ایم سی سی پورٹ قاسم کو کنسائمنٹس کلیئر کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ہائی کورٹ نے ڈپٹی اٹارنی جنرل کو مقررہ تاریخ پر حقائق کے ساتھ حاضر ہونے کو کہا ہے۔ صدیق ضیاءایڈووکیٹ کے ٹھوس دلائل سننے کے بعد عدالت نے کلکٹریٹ کو حکم دیا ہے کہ پٹیشنر کی جی ڈیز کو قانون کے مطابق پروسس کریں اور اگر ایگزامنیشن کی ضرورت پڑے تو وہ بھی قانون کے مطابق کی جائے۔ پورٹ قاسم پر کلکٹریٹ نے 400 سے زائد اسکریپ کے کنٹینرز روکے ہوئے ہیں، درآمد کنندگان کی جانب سے کروڑوں روپے مالیت کے ڈیوٹی ٹیکسز بھی ادا کردیئے گئے ہیں لیکن کلکٹریٹ کی جانب سے کنسائمنٹ کو بلاجواز روک کر امپورٹرز کی مشکلات میں اضافہ کیا جارہا ہے۔ پورٹ قاسم کلکٹریٹ نے ایگزامنیشن اور دوسرے طریقوں سے ان کنٹینرز کو کئی دنوں سے روکا ہوا ہے۔

 

 

 

 

Court give permission to Customs Process of GD of Scrap Consignments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button