Eham Khabar

کسٹمز ٹربیونل : کراکری کی ویلیوایشن رولنگ غیر قانونی قرار

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کسٹمز اپلینٹ ٹربیونل نے گلاس ویئر اور پروسیلین پر جاری کردہ ویلیوایشن رولنگ نمبر 1088/2017 اور اس پر جاری کردہ رویژن آرڈر کو مسترد کرتے ہوئے آرڈر جاری کیا ہے کہ یہ موجودہ کسٹمز قوانین سے مطابقت نہیں رکھتے۔ درآمد کنندگان کی جانب سے صادق ضیاءایڈووکیٹ کے توسط سے دائر کردہ اپیل پر فیصلہ دیتے ہوئے اپلینٹ ٹربیونل نے کسٹمز حکام کے آرڈر کو روک دیا ہے۔ درآمد کنندگان نے ڈائریکٹریٹ جنرل کسٹمز ویلیوایشن کی جانب سے جاری کردہ ویلیوایشن یا ڈائریکٹر جنرل کی آرڈر ان رویژن کے خلاف ٹربیونل میں اپیل دائر کی۔ اپیل کے مطابق ویلیوایشن رولنگ 788/2016 بتاریخ 5-1-2016 کے تحت پروسلین کی ویلیوایشن چائنا سے درآمدات پر 0.75 ڈالر فی کلوگرام اور گلاس ویئر کی ویلیوایشن 0.89 ڈالر فی کلوگرام تھی۔ اس ویلیوایشن رولنگ کو پہلے ہی درآمد کنندگان نے مختلف فورم پر چیلنج کررکھا تھا کہ ویلیوایشن انٹرنیشنل مارکیٹ سے بہت زیادہ ہے اور کسٹمز اس کی ویلیوایشن کو کم کرنے کے لئے نئے ویلیوایشن رولنگ جاری کرے۔ مگر درآمد کنندگان کے لئے یہ حیران کن تھا کہ کسٹمز نے حقیقت سے بالاتر ہوکر ایک نئی ویلیوایشن رولنگ 1088/2017 بتاریخ 17 مارچ 2017 جاری کردی جس میں دونوں اشیاءکی ویلیوایشن مزید بڑھا کر بالترتیب 1 ڈالر فی کلوگرام اور 1.25 ڈالر فی کلوگرام کردی۔ درآمد کنندگان نے اس ویلیوایشن کے خلاف کسٹمز میں اپیل دائر کردی مگر ڈائریکٹر جنرل نے حقیقت کو نظر انداز کرتے ہوئے ویلیوایشن رولنگ کو برقرار رکھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button