Eham Khabar

اسٹیل شیٹ کے کنسائمنٹس کی جعلی دستاویزات پرکلیئرنس کاایک اورکیس پکڑلیا

کراچی(اسٹا ف رپورٹر)ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمزانٹیلی جنس اینڈانویسٹی گیشن نے پورٹ قاسم سے جعلی دستاویزات پر کلیئرکئے جانے والے اسٹیل کے کنسائمنٹس کی کلیئرنس کو ناکام بناتے ہوئے ملزمان میں شامل درآمدکنندہ میسرزلویائل ٹریڈرزکے خلاف ایک اورمقدمہ درج کرلیاہے۔ذرائع کے مطابق اسٹیل کے درآمدی کنسائمنٹس کے ذریعے ہونے والی بدعنوانیوں کے پیش نظرڈائریکٹرکسٹمزانٹیلی جنس عرفان جاویدکی ہدایات پر اسٹیل کے کنسائمنٹس کی کلیئرنس کی سخت نگرانی کی جارہی ہے۔ذرائع نے بتایاکہ ملزمان کی جانب سے اسٹیل شیٹ کوائل کے درآمدی کنسائمنٹس کے دستاویزات میں ردبدل کرکے کنسائمنٹس کلیئرکرنے کی کوشش کی گئی ،ذرائع نے بتایاکہ ملزمان کی جانب سے دستاویزات میںشامل ایل سی،انوائس ،پیکنگ لسٹ ،بل آف لیڈنگ میں تبدیلی کی گئی اوران ہی جعلی دستاویزات پر گڈزڈیکلریشن فائل کرکے کنسائمنٹس کلیئرکرنے کی کوشش کی گئی تاہم کسٹمزانٹیلی جنس کے ڈائریکٹرعرفان جاوید کو خفیہ اطلاع ملی کہ پورٹ قاسم سے الیکٹرولٹک ٹن پلیٹ کوائل سکینڈری کوالٹی کے بجائے ٹی ایم بی پی کوائل اسٹیل شیٹ کوائل سکینڈری کوالٹی ظاہرکرکے کلیئرکیاجارہاہے جس پر ڈائریکٹرکسٹمزانٹیلی جنس عرفان جاویدنے پورٹ قاسم پر تعینات افسران کو اسٹیل شیٹ کے کنسائمنٹس کی سخت نگرانی کی ہدایت جاری کیں تاہم انٹیلی جنس افسران نے اسٹیل شیٹ کے کنسائمنٹس کی نگرانی کے دوران میسرزلویائل ٹریڈرزکی جانب سے درآمدکئے جانے والے اسٹیل کے کنسائمنٹس کی روک کراس کی جانچ پڑتال کی تواس میںٹی ایم بی پی کوائل اسٹیل شیٹ کوائل سکینڈری کوالٹی کے بجائے الیکٹرولٹک ٹن پلیٹ کوائل سکینڈری کوالٹی ظاہرکیاگیاتھااوربرآمدی ملک کینیڈا/روس ظاہرکیاگیااور جبکہ کنسائمنٹس امریکہ سے درآمدکئے گئے تھے۔ذرائع نے بتایاکہ درآمدکنندہ نے کنسائمنٹس کی درآمدی ویلیو 3 کروڑ 68 لاکھ37ہزارظاہرکی جبکہ کنسائمنٹس کی درآمدی ویلیو 5 کروڑ 82 لاکھ 62 ہزار روپے ہے جس پر درآمدکنندہ نے 1کروڑ95لاکھ97ہزارروپے مالیت کے ڈیوٹی وٹیکسزکی چوری کی ۔

 

 

 

 

 

Customs Intelligence Deduct an other case of Steel Sheet Smuggling from Port Qasim

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button