Eham Khabar

کسٹمز انٹیلی جنس نے جعلی ناموں پر درآمدات کی تحقیقات شروع کردی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کسٹمز انٹیلی جنس نے جعلی ناموں سے کی جانے والی درآمدات کے خلاف بڑی کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔ کسٹمز حکام کے مطابق ایک بڑی تعداد میں بے نامی درآمدات کی جارہی ہیں۔ ڈائریکٹر آئی اینڈ آئی عرفان جاوید نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ڈائریکٹوریٹ نے اس سلسلے میں تحقیقات شروع کردی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ایک بڑی تعداد میں جعلی ناموں پر درآمدات منگوائی جارہی ہیں۔ عرفان جاوید کا کہناہے کہ کئی درآمد کنندگان کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ درآمدات کے دستاویز اور بینکنگ ٹرانزکشن کی تفصیلات فراہم کریں تاکہ ان کے قانونی درآمدات کی تصدیق ہوسکے۔ جعلی ناموں پر کی جانے والی درآمدات کے حوالے سے حال ہی میں ایک میٹنگ ہوئی جس میں چیئرمین آل پاکستان کسٹمز ایجنٹس ایسوسی ایشن ارشد جمال نے اس مسئلہ کو اجاگر کیا۔ ارشد جمال کا کہنا ہے کہ ان بے نامی درآمدات کی وجہ سے حکومت کو ریونیو محصولات کی مد میں بڑا نقصان اٹھانا پڑرہا ہے۔ ارشد جمال کا مزید کہنا ہے کہ کنٹینرز کی تفصیلات میں مکمل معلومات کا ہونا ضروری ہے تاکہ درآمد کنندگان کے بارے میں علم ہوسکے۔

 

 

 

 

 

 

 

Customs Intelligence has Started Investigation Import on Fake Companies

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button