Eham Khabar

آئی ٹی سازوسامان کے درآمدکنندگان کو ریکوری کے نوٹسزکااجراء

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ایڈجیوڈکیشن کلکٹریٹ کی جانب سے کمپیوٹرمیں استعمال ہونے والے آئی ٹی کے سازوسامان کے درآمدکنندگان کو دس ماہ کے طویل عرصے کے بعد ریکوری کے نوٹسزکااجراءدوبارہ شروع کردیاہے۔ذرائع کے مطابق ڈائریکٹوریٹ آف پوسٹ کلیئرنس آڈٹ کی جانب سے آئی ٹی کا سازوسامان درآمدکنندگان کے خلاف انڈرانوائسنگ کے تحت کلیئرکئے جانے والے کنسائمنٹس پر ڈیوٹی وٹیکسزکی کم ادائیگی پر ریکوری کے لئے نوٹس جاری کئے گئے تھے تاہم بعد ازاں پوسٹ کلیئرنس آڈٹ کی جانب سے کیس کو متعلقہ ایڈجیوڈکیشن کلکٹریٹ کو ارسال کردیئے گئے تھے ۔ذرائع نے بتایاکہ ایڈجیوڈکیشن کلکٹریٹ نے خاموشی اختیارکرلی گئی تھی لیکن اب سینٹ کی جانب سے انڈرانوائسنگ کے تحت کلیئرکئے جانے والے آئی ٹی ایکیوپمنٹ کے کنسائمنٹس پر واجب الادارقوم کی وصولی کے لئے روزدیاگیاجس کے بعد ایڈجیوڈکیشن کلکٹریٹ کی جانب سے آئی ٹی ایکیوپمنٹ کے درآمدکنندگان جنھوں نے ڈیوٹی وٹیکسزکی کم ادائیگی پر کنسائمنٹس کی کلیئرنس کی ہے ان کو ڈیوٹی وٹیکسزکی ادائیگی کے لئے نوٹسزکااجراءکردیاہے۔متاثرہ درآمدکنندگان کاکہناہے کہ آئی ٹی کا سازوسامان کی درآمدمیں محکمہ کسٹمزکی جانب سے رکاوٹیں ڈالی جارہی ہیں جس سے آئی ٹی کے سازوسامان کی درآمدمتاثرہورہی ہے اور آئی ٹی آج کے دورکے تعلیم نصاب میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے اوراس کی درآمدرکنے سے آئی ٹی کی تعلیمی سرگرمیاں پر برااثرپڑے گا جبکہ دوسری جانب متاثرہ درآمدکنندگان نے میسرزایکسپورٹ لاءایسوسی ایٹ کے وکیل ریان ضیاءسے کیس کی پیروی کرنے کے لئے رابطہ کرلیاہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button