Eham Khabar

کروڑں روپے کی اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹی کی وصولی کے لئے درآمدکنندگان کو نوٹسزجاری

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ ویسٹ نے درآمدی کنسائمنٹس کی کلیئرنس پر 7کروڑسے زائد مالیت کی اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹی کی عدم ادائیگی پر ڈیمانڈنوٹسزجاری کردیئے ہیں۔ذرائع کے مطابق متعدددرآمدکنندگان میںشامل میسرزاکمل پرنٹ ہاﺅس،میسرزانڈس پنسل انڈسٹریز،میسرزمحسن میچ فیکٹری،میسرزاشرف میچ پرائیوٹ لمیٹڈ،میسرزجی ایم وائی پیکجزانڈسٹریز،میسرزڈیولکس پیکیجز،میسرزایم کامل سنز،میسرزہمدان پیپرپروڈکٹس،میسرزالقین پیکجز،میسرزایپل پیپرپروڈکٹس،میسرزڈان کنویکٹ،میسرزسلمان پیپرپروڈکٹس،میسرززیڈآڑٹریڈرز،میسرزوائٹل مارکیٹنگ اورمیسرزیونیورسل کی جانب سے ون سائیڈیڈکوٹیڈڈپلکس بورڈ،گریے بلیک کے 96کنسائمنٹس کی کلیئرنس مس ڈیکلریشن ذریعے کی گئی تھیجس پر مذکورہ درآمدکنندگان نے7کروڑ1لاکھ27ہزار934روپے مالیت کی اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹی کی ادائیگی نہیں کی تھی۔ذرائع نے بتایاکہ محکمہ کسٹمزنے مذکورہ درآمدکنندگان کی جانب سے کلیئرکئے جانے والے ون سائیڈیڈکوٹیڈڈپلکس بورڈ،گریے بلیک کے کنسائمنٹس کی کلیئرنس کے ڈیٹاکی جانچ پڑتال کی توانکشاف ہواتھاکہ درآمدکنندگان نے 7کروڑ1لاکھ27ہزار934روپے مالیت کی اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹی کی چوری کی ہےجس پر محکمہ کسٹمزکی جانب سے ریکوری کے لئے مذکورہ درآمدکنندگان کو9مئی 2019کواینٹی ڈمپنگ ڈیوٹی کی وصولی کے لئے نوٹسزجاری کئے گئے لیکن درآمدکنندگان نے اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹی ادانہ کرنے کے لئے سندھ ہائیکورٹ سے حکم امتناعی حاصل کرلیاتھا جس کے باعث اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹی کی وصولی روک گئی تھی ۔ذرائع نے بتایاکہ محکمہ کسٹمزکی جانب سے 7کروڑسے زائد مالیت کی اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹی کی وصولی کے لئے حکم امتناعہ کے خلاف اپیل دائرکی گئی جس پر اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹی کی وصولی کے لئے محکمہ کسٹمزکے حق میںفیصلہ سنایاگیاتاہم اب اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹی کی وصولی پر کسی قسم کی کوئی رکاوٹ نہیں ہے اس لئے محکمہ کسٹمزنے تمام قانونی تقاضوں کو پوراکرتے ہوئے درآمدکنندگان کوایک مرتبہ پھر 7کروڑ1لاکھ27ہزار934روپے مالیت کی اینٹی ڈمپنگ کی وصولی کے لئے ڈیمانڈنوٹسزجاری کرتے ہوئے احکامات جاری کئے ہیںکہ اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹی کی چوری میںملوث مذکورہ درآمدکنندگان 7یوم کے اندرچوری کی جانے والی اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹی کی ادائیگی کردیںبصورت دیگران کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button