Eham Khabar

ڈائریکٹوریٹ ٹرانزٹ ٹریڈنے انشورنس پریمیم ختم کرنے کا فیصلہ کردیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ڈائریکٹوریٹ جنرل ٹرانزٹ ٹریڈنے 0.25فیصدٹرانزٹ ٹریڈ کا انشورنس پریمیم ختم کرنے کے لئے فیصلہ کرلیاگیاہے۔ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ گذشتہ دنوں ہونے والی ایک میٹنگ کیاگیاجس میں آل پاکستان کسٹمزایجنٹس ایسوسی ایشن کے وفداورتمام بڑی انشورنس کمپنیوں کے عہدیدارشامل تھے۔اس ضمن آل پاکستان کسٹمزایجنٹس ایسوسی ایشن کے چیئرمین ارشد جمال نے اس امر کی تصدیق کی کہ ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ٹرانزٹ ٹریڈاس بات پر رضامندہوگیاہے کہ ٹرانزٹ ٹریڈ کے لئے جمع کیاجانے والے 0.25فیصدڈیوٹی وٹیکسزکی مدمیں لیاجانے والا پریمیم اب وصول نہیںکیاجائے گا۔انہوں نے بتایاکہ ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ٹرانزٹ ٹریڈویبوک سسٹم میں ایک موڈیول بنانے پر بھی رضا مندہوگیاہے تاکہ انشورنس گاڑنٹی کی آن لائن تصدیق کی جاسکے اورکنسائمنٹس کی کلیئرنس کے لئے جعلی جمع کی جانے والی انشورنس گاڑنٹی سے بھی بچاجاسکے ۔ارشدجمال کاکہناہے کہ اس وقت انشورنس پریمیم کی ادائیگی گڈزڈیکلریشن کی بنیادپر کی جارہی ہے جو کہ بہت مشکل ہے جبکہ کسٹمزایجنٹس کے لئے ہزاروں کی تعدادمیں گڈزڈیکلریشن پرپریمیم کی ادائیگی کو تقریباً ناممکن بنادیتی ہے ۔

 

 

 

 

 

 

Directorate General Transit Trade agreed to withdraw mandatory requirement of Insurance Premium

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button