Eham Khabar

ایف بی آر نے 1لاکھ 52 ہزار پاکستانیوں کا سراغ لگا لیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) چیئرمین ایف بی آر جہانزیب خان کا کہنا ہے کہ بیرون ممالک غیر ظاہر شُدہ اثاثے رکھنے والے ایک لاکھ 52 ہزار 201 پاکستانیوں کا سراغ لگا لیا ہے۔ وزیر خزانہ اسد عمر کی زیر صدارت Fiscal پالیسی بورڈ کا اجلاس ہوا، اجلاس میں چیئرمین ایف بی آر جہانزیب خان نے Fiscal پالیسی بورڈ کو سوئٹزر لینڈ کے ساتھ دہرے ٹیکسوں سے بچا¶ کے معاہدے کی توثیق اور ایف بی آر کی ٹرانسفارمیشن پلان کے مسودے کے حوالے سے بریفنگ دی۔ چیئرمین ایف بی آر نے بتایا کہ بیرون ممالک غیر ظاہر شُدہ اثاثے رکھنے والے ایک لاکھ 52 ہزار 201 پاکستانیوں کا سراغ لگا لیا گیا ہے، اور بیرونِ ممالک پاکستانیوں کی 4 ہزار 691 غیر ظاہر شُدہ جائیدادوں کا بھی پتہ چل گیا ہے۔ جہانزیب خان کے مطابق 6 ہزار 451 امیر ترین لوگوں کو نوٹسز جاری کردیئے گئے ہیں، جب کہ ایف بی آر کے افسران کی دیانتداری اور قابلیت جانچنے کے لئے ایف بی آر میں انٹیگریٹی یونٹ قائم کردیا گیا ہے۔ Fiscal پالیسی بورڈ نے فیصلہ کیا کہ اب سہہ ماہی بنیادوں پر اجلاس بلایا جائے گا جب کہ اگلا اجلاس مارچ میں ہوگا۔

 

 

 

FBR

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button