Eham Khabar

ایف بی آرکی ٹرمینل آپریٹرسے ڈیمرج چارجزنہ لینے کی ہدایت

کراچی(اسٹاف رپورٹر)فیڈرل بورڈآ ف ریونیونے ٹرمینل آپریٹرزکو درآمدی کنسائمنٹس پر 15یوم تک ڈیمرج چارجزختم کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔ایف بی آرنے کروناوائرس کے باعث ملک میں پیداہونے والی صورتحال کے پیش نظرٹرمینل آپریٹرزکو ہدایات جاری کی ہیں کہ درآمدہونے والے کنسائمنٹس پر ڈیمرج چارجزوصول نہ کئے جائیںجبکہ مذکورہ رعایت پورٹ پر رکھے گئے کنسائمنٹس کی فری مدت کے علاوہ ہے۔ ذرائع کے مطابق ایف پی سی سی آئی نے ایف بی آرکو کروناوائرس کے باعث لاک ڈاﺅن کی وجہ سے درآمدی کنسائمنٹس پر عائدڈیمرج چارجزمیں رعایت کی درخواست کی تھی کیونکہ لاک ڈاﺅن کے باعث ٹرانسپورٹ نہ ہونے کی وجہ سے درآمدی کنسائمنتس وقت پر پورٹ سے اٹھائے نہیں جاسکے۔واضح رہے کہ ایف بی آرکی جانب سے جاری کئے جانے والے مکتوب میں ڈیٹینشن چارجز کو بھی ختم کرنے کا ذکرکیاگیاہے ،ڈیٹنشن چارجز کی وصولی شپنگ کمپنی کی جانب سے کی جاتی ہے تاہم ایف بی آرکا لیٹر شپنگ کمپنیوں کو نہیں بھیجاگیاتوڈیٹینشن چارجزکیسے ختم کئے جاسکتے ہیں ۔یہاں یہ امربھی قابل ڈکرہے کہ ایف بی آرکی جانب سے ڈیمرج ختم کرنے کی ہدایات توجاری کی گئیں ہیں لیکن ٹرمینل آپریٹرزنے ڈیمرج چارجزصرف سرجیکل آٹمزیاادویات کے کنسائمنٹس پر ختم کرنے کے لئے کہاہے جبکہ کپڑوں سمیت دیگرکنسائمنٹس پر ڈیمرج ختم کرنے سے انکارکردیاہے۔اس سلسلے میں چیئرمین آل پاکستان کسٹمزایجنٹس ایسوسی ایشن ارشد جمال سے رابطہ کیا گیا تھا انہوں نے کہاکہ ملک میں کروناوائرس کے پیش نظرآل پاکستان کسٹمزایجنٹس ایسوسی ایشن پوری کوشش کررہی ہے کہ ٹریڈکو سہولیات دی جاسکیں لیکن حالات کچھ اچھے نظرنہیں آرہے۔انہوں نے اپنے تحفظات کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ ایف بی آرکی جانب سے ٹرمینل آپریٹرزکودرآمدی کنسائمنٹس پر عائد ڈیمرج ختم کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں جس می سٹیک ہولڈرزکو اعتمادمیں نہیں لیاگیاکیونکہ ٹرمینل آپریٹرزکا کہناہے کہ وہ تمام درآمدی کنسائمنٹس پر15دن کے ڈیمرج کو ختم نہیں کریںگے بلکہ کیس کی نوعیت دیکھ کرڈیمرج کو ختم کیاجائے گا جبکہ ایف بی آرکے لیٹرمیں ڈیٹیشن چارجز ختم کرنے کا بھی ذکرہے لیکن ایف بی آرکولیٹرکسی بھی شپنگ کمپنی کو ارسال نہیں کیاگیاجس سے اس بات کا اندازہ کیاجاسکتاہے کہ ایف بی آرٹریڈکے ساتھ مذاق کررہاہے جوکہ درست نہیں ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button