Eham Khabar

انکم ٹیکس کی چوری روکنے کیلئے الیکٹرانک ڈیوائس لگانے کا فیصلہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے انکم ٹیکس چوری کو روکنے کیلئے خدمات اور ریٹیل سیکٹرز میں 12 شعبوں کے لئے کاروبار کی تفصیلات فراہم کرنے کی شرط عائد کردی ہے۔ ایف بی آر کے مطابق ان خدمات میں ریسٹورنٹس، انٹرسٹی ٹریول، کوریئر سروس، اسپتال، ڈاکٹرز شامل ہیں۔ جبکہ ریٹیلرز اور مینوفیکچررز پر بھی اس شرط کو عائد کیا گیا ہے۔ ایف بی آر نے اس سلسلے میں ایس آر او 779(I)2020 جاری کردیا ہے۔ ابتدائی طور پر ایف بی آر نے اس پروجیکٹ کا آغاز ملک کے آٹھ شہروں سے شروع کیا ہے۔ ان شہروں میں کراچی، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، فیصل آباد، ملتان، پشاور اور گوجرانوالہ شامل ہیں۔ اس نظام میں ان کاروباری افراد کو انکم ٹیکس کی تفصیلات کے حوالے سے الیکٹرانک ڈیوائس اپنے کاروبار کی جگہ پر لگانا ہوگا۔ جبکہ ہر ٹرانزکشن کے لئے انوائس جاری کرنا بھی لازمی ہوگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button