Eham Khabar

ایف بی آرنے آن لائن گوشوارے جمع کرنے کے لئے فارم اپلوڈکردیئے

کراچی(اسٹاف رپورٹر)فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ٹیکس سال 2020 کے لئے آن لائن انکم ٹیکس گوشوارے داخل کرنے کے فارم اپلوڈ کر دیئے ہیں۔ ایف بی آر کے باخبر ذرائع نے بتایا کہ اب تنخواہ داروں اور چھوٹے تاجروں کے لئے انکم ٹیکس گوشوارے داخل کرنا مزید آسان اور سادہ کردیا گیا ہے۔اب چھوٹے تاجروں کو گوشوارے داخل کرنے لئے اب صرف ایک صفحہ پر بنیادی معلومات فراہم کرنا ہوں گی۔ایف بی آر کے مطابق انکم ٹیکس گوشوارے ایف بی آر کی آن لائن ویب پورٹل یا ٹیکس آسان ایپ کے ذریعے داخل کئے جا سکتے ہیں۔ ایک کروڑروپے تک کےٹرن اوور کے حامل تاجروں کے لئے نہایت سادہ انکم ٹیکس گوشوارے داخل کرنے کا فارم مرتب کیا گیا ہے۔ ٹیکس دہندگان اپنےویلتھ اسٹیٹمنٹ فارم کو بھی نہایت آسان طریقہ سے داخل کرسکیں گے جبکہ انکم ٹیکس گوشوارے آن لائن راہنمائی کے ساتھ آسانی سے داخل کئے جا سکتے ہیں۔ایف بی آر نے اس سال لوگوں کی مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے تمام درکار معلومات کو نہایت آسان فہم بنا دیا ہے۔انکم ٹیکس گوشوارے نہایت آسانی کے ساتھ اسمارٹ فون کے ذریعے داخل کئے جا سکتے ہیں۔حکام نے بتایاکہ انکم ٹیکس گوشوارے داخل کرنے پر ٹیکس گزاروں کی رہنمائی کے لئے اشتہاری مہم بھی شروع کی جائے گی۔انکم ٹیکس گوشوارے داخل کرنے پر ٹیکس گزاروں کی راہنمائی کے لئےویڈیو ٹیوٹوریل بھی ویب سائٹ پر اپلوڈ کر دیا گیا ہے۔تمام فیلڈ دفاتر میں انکم ٹیکس گوشوارے داخل کرنے کے لئے ٹیکس گزاروں کے لئے سہولتی ڈیسک قائم کئے گئے ہیں۔ایف بی آر نے سسٹم اپ گریڈ کر دیا ہے اس لئے اب آخری تاریخ تک آسانی سے گوشوارے داخل کئے جا سکتے ہیں۔ٹیکس گزار 30 ستمبر تک انکم ٹیکس گوشوارے داخل کر لیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button