Eham Khabar

این ایل سی ٹرمینل پر کنسائمنٹس سے سامان کی چوری ،اسسٹنٹ کلکٹرکا ڈرائیورمبینہ طورپر ملوث

کراچی(اسٹاف رپورٹر)این ایل سی ٹرمینل پر درآمدی کنسائمنٹس سے سامان کی چوری کے واقعات میں روزبروزاضافہ ہورہاہے جس میں مبینہ طورپر این ایل سی ٹرمینل پرتعینات اسسٹنٹ کلکٹرکا ڈرائیور ملوث ہے۔ذرائع کے مطابق این ایل سی ٹرمینل پر آنے والے درآمدی کنسائمنٹس کی جانچ پڑتال کے لئے جب کنسائمنٹس کا کنٹینرکھولاجاتاہے تواسسٹنٹ کلکٹرشہزادعلی کاڈرائیورکنسائمنٹس سے سامان چوری کرکے اسسٹنٹ کلکٹرکی گاڑی میں چھاپادیاہے کیونکہ اسسٹنٹ کلکٹرکی گاڑی کی گیٹ پر چیکنگ نہیں کی جاتی اس لئے ڈرائیوراس کا ناجائزفائدہ اٹھاکرکنسائمنٹس کا سامان چوری کرکے لے جاتاہے۔ذرائع نے بتایاکہ اسسٹنٹ کلکٹرکے ڈرائیورنے گذشتہ دنوں مختلف کنسائمنٹس سے کاسمیٹکس ،مصنوعی زیورات ،ہیئرایساسریز اورمتفرق اشیاءچوری کیں۔اس سلسلے میں متاثرہ درآمدکنندگان نے اعلیٰ حکام سے شکایات بھی کیں لیکن تاحال ڈرائیورکے خلا ف کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button