Eham Khabar

گاڑیوں کی درآمد میں 148 فیصد کا نمایاں اضافہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ملک میں درآمد کی جانے والی گاڑیوں کی تعداد اپریل 2020ءمیں 148 فیصد کی شرح سے اضافہ ہوا۔ جبکہ یہ بات قاابل غور ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے اپریل 2020ءمیں دوسری اشیاءکی درآمدات میں زبردست کمی دیکھی گئی ہی۔ پاکستان بیورو آف اسٹیٹکٹس کے مطابق استعمال شدہ گاڑیوں کے لئے اپریل 2020ءمیں ایک کروڑ 7 لاکھ ڈالرز کی ادائیگی کی گئی جبکہ گزشتہ سال اپریل میں گاڑیوں کی ادائیگی صرف 43لاکھ ڈالرز تھی۔ کسٹمز ذرائع کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وبا اوراس ک ےنتیجہ میں کاروباری بندش کی وجہ سے کئی پاکسدتانی وطن واپس آئے ہیں۔ یہ پاکستانی اپنے ساتھ گاڑیاں بھجی لائے ہیں۔ یاد رہے کہ پاکستان میں گاڑیوں کی کمرشل امپورٹ پر پابندی ہے البتہ اوورسیز پاکستانیوں کے لئے حکومت نے ان کو نئی اور استعمال شدہ گاڑیاں لانے کی اجازت دے رکھی ہی۔ یہ بات بھی قابل غور ہے کہ اپریل 2020ءمیں ملک بھر میں لاک ڈاﺅن کی وجہ سے ایک بھی گاڑی فروخت نہیں ہوسکی تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button