Uncategorized

درآمد کنندگان 5 سال تک امپورٹ ریکارڈ رکھنے کے پابند

کراچی (اسٹاف رپورٹر) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے درآمد کنندگان کو پابند کیا ہے کہ وہ الیکٹرانک اور مینوئیل ریکارڈ کو 5 سال تک محفوظ رکھیں۔ اس سے پہلے اس کی میعاد 3 سال تھی۔ ایف بی آر کی جانب سے جاری کردہ ایس آر او 564(I)2017 کے مطابق درآمد کنندگان کے لئے لازم ہے کہ وہ کنٹریکٹ کی اصل کاپیاں، لیٹر آف کریڈٹ، بلز آف لینڈنگ، انوائس، پیکیج فہرست، گڈز ڈیکلریشن اور بل آف انٹری کو 5 سال تک کے ریکارڈ کو محفوظ رکھیں۔ اس کے علاوہ امپورٹرز کو پاکستان کسٹمز ٹیرف کے مطابق روزانہ کی بنیاد پر ریکارڈ برقرار رکھنا ہوگا۔ جبکہ درآمد کنندگان کو کمرشل اور انڈسٹریل امپورٹ کا ریکارڈ بھی الگ رکھنا ہوگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button