Eham Khabar

پانچ سال بعد بھی کراچی کسٹمزایجنٹس ایسوسی ایشن کے انتخابات میں کسٹمزایجنٹس الائنس کامیاب

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی کسٹمزایجنٹس ایسوسی ایشن انتخابات میں کسٹمزایجنٹس الائنس نے جیت کا تسلسل برقراررکھتے ہوئے پانچ سال بعد ہونے والے انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرکے گذشتہ کامیابیوں کے ریکارڈتوڑدیئے ،کراچی کسٹمزایجنٹس ایسوسی ایشن کے انتخابات میں کسٹمزایجنٹس الائنس کی کامیابی سے اس امرکا اندازہ لگایاجاسکتاہے کہ پانچ سال کے بعدبھی کسٹمزایجنٹس الائنس کی مقبولیت میں کمی نہیں ہوئی بلکہ اضافہ ہواہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی کسٹمزایجنٹس ایسوسی کے ووٹرکی کل تعداد1860 جبکہ 891ووٹ کاسٹ کئے گئے ، کسٹمزایجنٹس الائنس نے 636 پینل ووٹ،کراچی کسٹمزایجنٹس الائنس نے 134پینل ووٹ حاصل کئے ،83ووٹ دونوں پینل کے امیدواروں کودیئے گئے جبکہ38ووٹ مسترد ہوئے۔ کسٹمزایجنٹس الائنس کی جانب سے انفرادی طورپرصدرسیف اللہ خان نے 689، سینئرنائب صدرمحمدحسیب مرزانے 681، نائب صدورمیں شامل اسداللہ شاہ نے688،فدہ حسین تنولی نے695،گوہرمحبوب نے695،خالدامان نے696،محمدفاروق نے696،رانانصراللہ خان نے697، ،جنرل سیکریٹری ارشدخورشید نے689 ،جوائنٹ سیکریٹری نوشروان حیدرنے 693،انفارمیشن سیکریٹری سہیل صدیقی نے 684،فنانس سیکریٹری محمدارشدبھٹی نے 686 جبکہ ممبرمینیجنگ کمیٹی کے امیداوارں میں عبدالرشیدنے697،عدیل ارشد نے701،اورنگ زیب اقبال نے698،چوہدری سجادعلی نے695،اقبال ظفرعالم نے698،جاویدخالد نے704،کامران الرحمن نے697،محمدبشارت نے698،محمدفہدعارف نے697،محمدحمزہ نثار نے704،محمدکامران نے698،محمدرمضان نے696،راناتنویزحسین نے697، سجادحسین نے699،سلیم احمدعباسی نے696، شہزادفیصل شاہ نے697، شیخ وارث مراد نے700،طحہ حسین خان نے700ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کی ۔ جبکہ کراچی کسٹمزایجنٹس الائنس کی جانب سے نامزد صدرمحمدحسین رفجانی نے 164،سینئرنائب صدرلیاقت جاویدنے172، نائب صدورمیں شامل بابرجاوید نے165 ،مرزاوقاص بیگ نے 158،محمدانتظاررانانے158،محمدمنصوربھگوانی نے157،محمدراشدجمال نے 157،شجاعت علی نے156،جنرل سیکریٹری منصورعلی نے164،جوانٹ سیکریٹری محمدتوحیدملک نے 160،سیکریٹری اطلاعات ظفراقبال نے169،فنانس سیکریٹری زاہدتنویرنے167 ممبرمینیجنگ کمیٹی کے ممبران میں شامل عبدالرشیدنورانی نے156،احمدشہزادخان نے 152،احتصام علی نے155،اشہدجمال نے158ل،عیسیٰ خان نے 155،حسن رفیق شیخ نے149،ملک بشیرالزمان نے156،محمدآصف نے155،محمدمنشاءنے156،محمدندیم اللہ نے 149،نویدانجم نے155،رضاحسین نے157،رحمت اللہ خان نے156،سعدت محبوب نے154،شیخ عرفان حمیدنے157،سید عاکف علی نے156،طاہرافتخارملک نے153،ظفراقبال نے153ووٹ حاصل کئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button