Eham Khabar

کے آئی بی ٹی نے ایف بی آر سے نوٹسز معطل کرنے کا مطالبہ کردیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی ٹیکس بار ایسوسی ایشن نے ایف بی آر سے مطالبہ کیا ہے کہ کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلاﺅ کے باعث جاری کئے گئے نوٹسز اور سماعت کو فوری طور پر معطل کیا جائے تاکہ ٹیکس پیئرز، ایف بی آر افسران اور ٹیکس پریکٹیشنرز کی زندگیوں کو محفوظ رکھا جائے۔ کے ٹی بی اے نے ایک مراسلہ میں چیئرپرسن ایف بی آر کو آگاہ کیا ہے کہ حسب معمول ٹیکس آفسز نے جون کے ماہ میں وصولی ٹارگٹ کو پورا کرنے کے لئے نوٹسز جاری کردیئے ہیں اس میں آڈٹ، ودہولڈنگ مانیٹرنگ اور اپیل وغیرہ شامل ہیں۔ ٹیکس بار نے ایف بی آر میں کورونا وائرس سے ہونے والی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں وباکا پھیلاﺅ مزید تیز ہوگیا ہے اور ان حالات میں ٹیکس پیئرز اور ٹےکس پریکٹیشنرز ٹیکس آفس میں بذات خود پیش نہیں ہوسکتے۔ کے ٹی بی اے نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو سے مطالبہ کیاہے کہ 31 جولائی تک تمام نوٹسز کو معطل کیا جائے۔ مزید یہ کہ ٹیکس آفسز کو ہدایت جاری کی جائیں کہ ان کیسوں میں حاضری نہ ہونے پر کوئی کارروائی نہ کی جائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button