Eham Khabar

ایم سی سی ایسٹ ،مس ڈیکلریشن کے ذریعے ڈیوٹی وٹیکسز چوری کرنے کی کوشش

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ ایسٹ نے اسٹیل شیٹ کی آڑمیں کی جانے والی مس ڈیکلریشن کے ذریعے ڈیوٹی وٹیکسزچوری کرنے کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے درآمدکنندگان کے خلاف کنٹراونشن رپورٹ تیارکرلی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق دودرآمدکنندگان کی جانب سے امریکیہ اورکینیڈاسے الیکٹرولائٹ ٹن پلیٹس درآمدکی گئی جبکہ فائل کی جانے والی گڈزڈیکلریشن میں کولڈرول اسٹیل شیٹ ظاہرکرکے قومی خزانے کو60لاکھ روپے کا نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی۔ ذرائع نے بتایاکہ ایف بی آرکی جانب سے اسمگلنگ کی روک تھام کے لئے کریک ڈاﺅن کرنے کی ہدایات جاری کی گئیں تھیں جس پر ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ ایسٹ نے کنسائمنٹس کی سخت جانچ پڑتال کا سلسلہ شروع کردیاتھاتاہم امریکہ اورکینیڈاسے آنے والے دوکنسائمنٹس کی جانچ پڑتال کی گئی توانکشا ف ہواکہ درآمدکنندگان نے زیادہ ڈیوٹی وٹیکسز کی ادائیگی سے بچنے کے لئے کنسائمنٹس کو آئرن اینڈاسٹیل ظاہرکیاجبکہ دونوں کنسائمنٹس میں الیکٹرولائٹ ٹن پلیٹس موجود تھی واضح رہے کہ الیکٹرولائٹ ٹن پلیٹ کی درآمدی قیمت زیادہ ہونے سے کنسائمنٹس کی کلیئرنس پر زیادہ ڈیوٹی وٹیکسزکے ساتھ اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹی بھی اداکرناہوتی ہے ۔ذرائع نے بتایاکہ دونوں درآمدکنندگان سے چوری کئے جانے والے ڈیوٹی وٹیکسزکی وصولی کے ساتھ ساتھ سزائیں بھی دی جائیں گی۔

 

 

 

 

MCC East seize Electrolytic Tin Plate Consignments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button