Eham Khabar

ایکسپورٹ کلکٹریٹ نے پیاز کے کنسائمنٹس فوری طور پر روک دیئے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کسٹمز نے پیاز کے ایکسپورٹ کنسائمنٹس کو حکومتی فیصلے کے بعد فوری طور پر روک دیا ہے۔ ایکسپورٹ کلکٹریٹ نے اس سلسلے میں PICT کو احکامات جاری کردیئے ہیں۔ PICT کو جاری کردہ احکامات کے مطابق حکومتی فیصلے کے بعد پیاز کی ایکسپورٹ فوری طور پر روک دی گئی ہے۔ لہذا کسی بھی پیاز کے کنسائمنٹس کی لوڈنگ نہ کی جائے۔ واضح رہے کہ ملک میں پیاز کی قیمتوں کو مناسب سطح پر برقرار رکھنے کے لئے اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ملک سے پیاز کی برآمد پر فی الفور پابندی عائد کردی ہے، تاہم پیاز کے برآمد کنندگان نے مشیر تجارت عبدالرازق دا¶د سے اپیل کی ہے کہ اس فیصلے پر نظر ثانی کی جائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button