Uncategorized

اپریزمنٹ ویسٹ کواپریل 2019کے دوران کسٹمزڈیوٹی کی وصولی میں ناکامی کا سامنا

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ ویسٹ نے اپریل2019 میں3ارب88کروڑ50لاکھ روپے کی کمی کے ساتھ 8ارب 51کروڑ روپے وصول کئے جبکہ ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ ویسٹ کو مالی سال 2018-19کے دسویں ماہ اپریل2019کے لئے کسٹمزڈیوٹی کی مدمیں12ارب 39کروڑ50لاکھ روپے کا ہدف دیاگیاتھا ،دستاویزات کے مطابق اپریزمنٹ ایسٹ کو زیرتبصرہ مدت کے دوران ڈیوٹی وٹیکسز کی مدمیں مجموعی طورپر 29ارب 10کروڑ90لاکھ روپے وصول کئے جس میںکسٹمزڈیوٹی کی مدمیں8ارب 51کروڑ روپے،سیلز ٹیکس کی مدمیں 8ارب41کروڑ روپے،انکم ٹیکس کی مدمیں3ارب15کروڑ20لاکھ روپے اورفیڈرل ایکسائزڈیوٹی کی مدمیں 3کروڑ70لاکھ روپے وصول کئے۔دستاویزات کے مطابق ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ ویسٹ نے مالی سال 2018-19کے10ماہ جولائی2018 تااپریل2019کے دوران مجموعی طورپر2 کھرب26ارب18کروڑ30لاکھ روپے وصول کئے جس میںکسٹمزڈیوٹی کی مدمیںایک کھرب6ارب38کروڑ روپے، سیلز ٹیکس کی مدمیں 85ارب45کروڑ60لاکھ روپے ،انکم ٹیکس کی مدمیں 33ارب51کروڑ30لاکھ روپے اورفیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مدمیں83کروڑ70لاکھ روپے وصول کئے

 

 

 

 

MCC West Revenue Target April 2019

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button