Eham Khabar

چیف کلکٹرثریابٹ کی کاوشوں سے پی آئی سی ٹی پر درآمدی کنسائمنٹس کی کلیئرنس معمول پر آگئی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)محکمہ کسٹمزکے افسران کی کاوشوں سے پاکستان انٹرنیشنل کنٹینرٹرمینل پر درآمدی کنسائمنٹس کے رش کو ختم کردیاگیاہے جس سے درآمدی کنسائمنٹس کی کلیئرنس معمول پر آگئی ہے۔اس سلسلے میں کراچی کسٹمزایجنٹس ایسوسی ایشن کے صدرواثق حسین خان نے بتایاکہ کراچی کسٹمزایجنٹس ایسوسی ایشن کے وفدنے مذکورہ ٹرمینل پر درآمدی کنسائمنٹس کی کلیئرنس میں تاخیرشکایات پرچیف کلکٹرثریابٹ کو ٹریڈکو درپیش مشکلات سے آگاہ کیاجس پر چیف کلکٹرثریابٹ کی جانب سے کلکٹراپریزمنٹ ایسٹ انجینئرریاض میمن کوہدایات جاری کی گئیں کہ ٹرمینل پر ٹریڈکو درپیش مشکلات کا ازلہ کیاجائے۔واثق حسین خان نے بتایاکہ کلکٹراپریزمنٹ ایسٹ انجینئرریاض میمن نے چیف کلکٹرکی ہدایات کافوری نوٹس لیتے ہوئے ایڈیشنل کلکٹرافضال وٹوکی سربراہی میں ایک ٹیم تشکیل دی گئی جس نے ٹرمینل پر درپیش مسائل حال کئے، ایڈیشنل کلکٹرافضال وٹونے درآمدی کنسائمنٹس کی کلیئرنس میں تاخیرکا نوٹس لیتے ہوئے پی آئی سی ٹی پر افسران کی تعدادمیں اضافہ کیااورچھٹی والے دن بھی درآمدی کنسائمنٹس کی گراﺅنڈنگ اورایگزامینیشن فوری طورپر اپنی نگرانی میں کروائی اور درآمدی کنسائمنٹس کی کلیئرنس میں تاخیرکو ختم کرنے میں اہم کرداراداکیا۔انہوں نے بتایاکہ گذشتہ دنوں مذکورہ ٹرمینل پرسیکڑوں درآمدی کنسائمنٹس کے کنٹینرزکی گراﺅنڈنگ روکی ہوئی تھی جبکہ ایڈیشنل کلکٹرنے خصوصی دلچسپی لیتے ہوئے گراﺅنڈنگ کے مسئلہ کو ختم کردیاہے۔انہوں نے بتایاکہ اس سے قبل ایس اے پی ٹی ٹرمینل پر بھی درآمدی کنسائمنٹس کے کنٹینرزکی گراﺅنڈنگ کے مسائل پیداہوگئے تھے جیسے ایڈیشنل کلکٹرافضال وٹواوران کی ٹیم نے خوش اسلوبی سے ختم کرکے ٹریڈکو سہولیات فراہم کیں۔اس سلسلے میں ایڈیشنل کلکٹرافضال وٹوسے رابطہ کیاگیاتوانہوں نے بتایاکہ ایس اے پی ٹی ٹرمینل پردرآمدی کنسائمنٹس کی گراﺅنگ کے مسائل کو ایک ہفتہ قبل کی ختم کردیاگیاتھا اور اب ایس اے پی ٹی پر کنسائمنٹس کی کلیئرنس معمول کے مطابق ہورہی ہے جبکہ پاکستان انٹرنیشنل کنٹینرزٹرمینل پر کنٹینرکے گراﺅنڈنگ کے مسائل کچھ زیادہ تھے جس کی بڑی وجہ ایک ساتھ دوتین بحری جہازلنگراندازہوگئے تھے جس کی وجہ سے درآمدی کنسائمنٹس کا رش بڑھ گیاتھا ۔ایڈیشنل کلکٹرنے بتایاکہ ٹریڈرزکی مشکلات میں کمی کرنے کےلئے کسٹمزافسران کو گذشتہ چھ ہفتوں سے چھٹی والے دن بھی بلاکردرآمدی کنسائمنٹس کی جانچ پڑتال کروائی گئی تاکہ کنسائمنٹس کی کلیئرنس معمول پر آسکے اورالحمداللہ اس وقت پاکستان انٹرنیشنل کنٹینرٹرمینل پر بیک لاک کو مکمل طورپر ختم کردیاگیاہے اورکنسائمنٹس کی کلیئرنس معمول پر آگئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button