Eham Khabar

اینٹی نارکوٹکس فورس ،پی آئی سی ٹی سے دس لاکھ نشہ آورگولیوں کی اسمگلنگ کی کوشش

کراچی(اسٹاف رپورٹر)اینٹی نارکوٹکس فورس نے پاکستان انٹرنیشنل کنٹینرٹرمینل سے سعودی عرب برآمدکئے جانے والے ماربل ٹائلزکے کنسائمنٹس ذریعے اسمگلنگ کی جانے والی دس لاکھ ڈائزافام اور الپرازولم کی گولیاں ضبط کرتے ہوئے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔ذرائع کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل کنٹینرٹرمینل پر تعینات اینٹی نارکوٹکس فورس کو خفیہ اطلاع ملی کہ بھاری مقدارمیں نشہ آورگولیاں سعودی عرب اسمگل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے جس پر اینٹی نارکوٹکس فورس کے افسران نے سعودی عرب جانے والے کنسائمنٹس کی سخت نگرانی شروع کردی ۔ذرائع نے بتایاکہ اینٹی نارکوٹکس فورس نے میسرزگرینڈعرب اسٹارنے کی جانب سے سعودی عرب برآمدکئے جانے والے ماربل ٹائلزکے کنسائمنٹ کے دوکنٹینرزنمبرکو روک کراس کی جانچ پڑتال کی توکنسائمنٹ سے دس لاکھ ڈائزافام اور الپرازولم کی گولیاںبرآمدہوئیں جو غیرقانونی طورپر ماربل کے کنسائمنٹ میں بھیجی جارہی تھیں۔ذرائع نے بتایاکہ ماربل ٹائلزکے کنسائمنٹ کی کلیئرنس کلیئرنگ ایجنٹ میسرزسی گیٹ انٹرنیشنل کی جانب سے کروائی گئی تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button