Eham Khabar

عید کی 10روزہ تعطیلات کے باعث پورٹ کے چوک ہونے کاخدشہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)حکومت کی جانب سے کرورنا وائرس کے مریضوں میں اضافہ کے پیش نظرعیدکے موقع پر 10یوم کی تعطیلات کا اعلان کردیاگیاہے جس سے کاروباری سرگرمیاں بے حدمتاثرہوںگی اورپورٹ پر آنے والے درآمدی وبرآمدی کنسائمنٹس کی کلیئرنس نہ ہونے سے پورٹس کے چوک ہونے کے خدشات بڑھ جائیں گے ان خیالات کا اظہارکراچی کسٹمزایجنٹس ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری محمودالحسن اعوان نے اپنے ایک بیان میں کیا۔انہوں نے بتایاکہ ایک ہفتے کے دوران پورٹس پر تقریبا18تا20بحری جہازدرآمدی کنسائمنٹس لے کرآتے ہیں اورایک جہازپردرآمدی سامان سے بھرے تقریبا3ہزارکنٹینردرآمدہوتے ہیں جبکہ 10یوم کی تعطیلات کے دوران پورٹس پر40سے 50ہزارکنٹینرزکی کلیئرنس متاثرہوگی اورپورٹس چوک ہونے کا خدشہ ہے۔انہوں نے بتایاکہ عیدکی دس یوم کی تعطیلات میں تمام کاروباری سرگرمیاں بندہونے سے کنسائمنٹس کی کلیئرنس کے لئے کوئی جی ڈی فائل نہیں ہوسکے گی جبکہ محکمہ کسٹمزکی جانب سے جی ڈی فائل کرنے کے لئے دس یوم کا فری وقت دیاجاتاہے اس کے بعد پانچ ہزارروپے یومیہ جرمانہ اداکرناپڑتاہے اس لئے ہماری چیئرمین ایف بی آرسے درخواست ہے کہ جی ڈی کے فری دنوں کوکیلنڈرڈیزکے بجائے حکومت کے ورکنگ ڈیزسے منسلک کیاجائے ایسی طرح شپنگ کمپنیوں اورٹرمینلزکو اس بات کا پابندکیاجائے فری ڈیز کو کیلنڈر ڈیز کے بجاے حکومت کے و رکنگ ڈیزسے منسلک کیاجائے اورایسی پالیسی مرتب کی جائے تاکہ مستقبل میں بھی اس طرح کی معاملات کا مستقل حل نکا لا جا سکے، محکمہ کسٹمزکے لیٹ جی ڈی فائل کئے جانے پر جرمانہ،شپنگ کمپنیوں کے ڈیٹینشن اورٹرمینلز کی جانب سے لئے جانے والے ڈیمرج کیلنڈر ڈیز کے بجائے حکومتی ورکنگ ڈیزکے مطابق ہونے چا ہیے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button