Eham Khabar

ویبوک سسٹم کے ذریعے بیگیج کے کنسائمنٹس کی کلیئرنس

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ڈائریکٹوریٹ آف ریفارمس اینڈآٹومیشن (کسٹمز)کلکریٹ آف کسٹمزانفورسمنٹ کو ہدایات جاری کی ہیںکہ بیگیج کے ذریعے درآمدکئے جانے والے تمام کنسائمنٹس کی کلیئرنس ویبوک سسٹم کے ذریعے ممکن بنائی جائے اس سلسلے میں ڈائریکٹوریٹ آف ریفارمس اینڈآٹومیشن نے بیگیج کنسائمنٹس کے کلیئرنس کے لئے ویبوک سسٹم میں ایک موڈیول بنادیاہے جس کے بعد بیگیج کے تمام کنسائمنٹس کی گڈزڈیکلریشن ویبوک سسٹم کے ذریعے کی جاسکے گی۔ڈائریکٹوریٹ کاکہناہے کہ ایف بی آرکی جانب سے ون کسٹمزکے ذریعے کنسائمنٹس کی کلیئرنس کے عمل کو ختم کرنے اورکنسائمنٹس کو ویبوک سسٹم کے ذریعے کلیئرکرنے پر زوردیاگیاہے جس کے باعث ویبوک سسٹم کے ذریعے بیگیج کے کنسائمنٹس کی کلیئرنس کا موڈیول تیارکیاگیااس سلسلے میں ڈائریکٹوریٹ آف ریفارمس اینڈآٹومیشن نے کلکٹریٹ آف انفورسمنٹ کراچی کو ہدایات جاری کی ہیںکہ مستقبل میں آنے والے بیگیج کے تمام کنسائمنٹس کی کلیئرنس ویبوک سسٹم کے تحت کرکے ماڈیول کے نفاذکویقینی بنائیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button