Eham Khabar

ایف بی آر نے کسٹمز گروپ کے 12 افسران کو اسسٹنٹ کلکٹر کے عہدے پر ترقی دیدی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے کسٹمز سروس کے 12 افسران کو ترقی دے کر اسسٹنٹ کلکٹر کے عہدے پر فائز کردیا ہے۔ ایف بی آر کے ایک اعلامیہ کے مطابق سپرنٹنڈنٹ، پرنسپل اپریزر اور پریونٹیو افسران کو فوری طور پر ترقی دے دی گئی ہے۔ ایف بی آر نے جن افسران کو ترقی دی ہے ان میں ندیم احمد سپرنٹنڈنٹ ایل ٹی یو کراچی، ممتاز خان سپرنٹنڈنٹ ایم سی سی پشاور، محمد نذرالحسن سپرنٹنڈنٹ ایل ٹی یو کراچی، محمد زاہد خان سپرنٹنڈنٹ ایم سی سی پشاور، محمد جاوید محمود سپرنٹنڈنٹ ایم سی سی فیصل آباد، مظفر علی رضوی پرنسپل اپریزر ایم سی سی اپریزمنٹ ایسٹ کراچی، اسرار الحسن پرنسپل اپریزر ایم سی سی اسلام آباد، سید شاہد حسین رضوی پرنسپل اپریزر ایم سی سی گوادر، ریاض الحسن بھٹی پرنسپل اپریزر ایم سی سی اپریزمنٹ لاہور، سالم یوسف پرنسپل اپریزر ڈائریکٹریٹ آف انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن کسٹمز کراچی، اشتیاق احمد پرنسپل اپریزر ویلیوایشن ایم سی سی اسلام آباد، محمد سلیم سپرنٹنڈنٹ پریونٹیو ایم سی سی پروینٹیو کراچی شامل ہیں۔ ایف بی آر کے مطابق ان افسران کو فوری ترقی دےدی گئی ہے لیکن ان افسران کو ایک سال کا آزمائشی وقت گزارنا ہوگا۔

 

 

 

Promotion of Customs Officers as Assistant Collector

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button