CrimeExclusive Reports

77کروڑکی ٹیکس چوری میںملوث (کیوموبائل)ڈی جی کام اورنیوالائیڈکو شوکازنوٹس کا اجرائ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کلکٹریٹ آف کسٹمز (ایڈجیوڈیکشن I-) نے 77کروڑروپے مالیت کی ٹیکس چوری میںملوث (کیوموبائل )ڈی جی کام ٹریڈنگ اور نیوالائیڈالیکٹرانس پرائیوٹ لمیٹڈکو شوکازنوٹس کا اجراءکردیاہے ۔واضح رہے کہ”کسٹم کے گھپلے ڈاٹ کام“میں 8ستمبر2014کو شائع ہونے والی خبرمیں نشاندہی کی گئی تھی کہ ایڈجیوڈیکشن کلکٹریٹ نے مذکورہ موبائل کمپنی کو شوکازنوٹس کااجراءنہیںکیاگیاجس پر ایڈجیوڈیکشن کلکٹریٹ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے 9ستمبرکوڈی جی کام ٹریڈنگ اورنیوالائیڈالیکٹرانس کو شوکازنوٹس کا اجراءکرتے ہوئے کیس کی سماعت 22ستمبر2014کوکرنے کا فیصلہ کیاہے اورمذکورہ کمپنیوںکوہدایت کی گئی ہے کہ 22ستمبرکوہونے والی سماعت میںاپنی صفائی پیش کریں جبکہ سماعت میں پیش نہ ہونے کی صورت میں محکمہ کے پاس موجودریکارڈکی روشنی میں مذکورہ کمپنیوں پر فردجرم عائد کردیاجائے گا۔واضح رہے کہ ڈی جی کام ٹریڈنگ اور نیوالائیڈالیکٹرانس پرائیوٹ لمیٹڈ(کیوموبائل)نے24لاکھ9ہزار660 اسمارٹ فون کی کلیئرنس پر غیرقانونی طریقے سے مجموعی طورپر 77کروڑ18لاکھ27ہزار956روپے کا ٹیکس چوری کیاجس میں سیلز ٹیکس کی مدمیں 68کروڑ5لاکھ5ہزار450روپے ،ایڈیشنل سیلزٹیکس کی مدمیں5کروڑ42لاکھ29ہزار279روپے اورانکم ٹیکس کی مدمیں3کروڑ70لاکھ93ہزار227روپے کی چوری کی گئی تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button