Eham Khabar

بینک کو سیونگ سرٹیفکیٹ پرایف اے ٹی ایف قوانین کی عملدرآمد کی ہدایت کردی گئی،سیونگ سرٹیفکیٹ خریدنے والے کو اپنی آمدنی ظاہر کرنا ہوگی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کہا ہے کہ سیونگ سرٹیفکیٹس کے اجرائ کے وقت اینٹی منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کے لئے فنانسنگ کو روکنے کے حوالے سے جاری کردہ قوانین کو یقینی بنائیں۔ اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ وزارت خزانہ نے حال ہی میں AML/CFTکے قوانین نیشنل سیونگ اسکیم پر عائد کردیئے ہیں جس کے تحت سیونگ اسکیم کے سرمایہ کار کو ہر حال میں اپنی شناخت کرانا ہوگی۔ اس کے علاوہ سیونگ سرٹیفکیٹ خریدنے والے کو اپنی آمدنی بھی ظاہر کرنا ہوگی۔ اسٹیٹ بینک کا مزید کہنا ہے کہ چونکہ بینکوں کے ذریعہ سیونگ سرٹیفکیٹ کی فروخت، آمدنی، منافع کی رقم کی ادائیگی کی اور دوسرے معاملے جیسے پرائز بانڈز وغیرہ شامل ہیں، اس لئے بینک اینٹی منی لانڈنگ کے قوانین پر عملدرآمد کے پابند ہیں۔ یاد رہے کہ ایف اے ٹی ایف میں پاکستان کے حوالے سے آئندہ ماہ اہم فیصلے ہونے جارہے ہیں۔ جس میں پاکستان کی کارکردگی دہشت گردی کی فنانسنگ کو روکنے اور منی لانڈرنگ کو روکنے کو جانچا جائے گا۔ سرکاری حکام اس حوالے سے پرآمید ہیں کہ پاکستان کے لئے مثبت فیصلے ہوں گے کیونکہ حکومت نے اس حوالے سے ٹھوس اقدامات کئے ہیں جس میں سیونگ اسکیم پر اینٹی منی لانڈرنگ کے قوانین بھی شامل ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button