Eham Khabar

سندھ ہائیکورٹ کی محکمہ کسٹمزکو عارضی کلیئرنس (سیکشن 81)دینے کی ہدایات

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ نے محکمہ کسٹمزکو ہدایات جاری کی ہیں کہ کسٹمزایکٹ کی شق 81کے تحت درآمدکنندگان کوکنسائمنٹس پر دی جانے والی عارضی کلیئرنس کی سہولت فوری طورپر فراہم کی جائے کیونکہ درآمدکنندگان کنسائمنٹس کی عارضی کلیئرنس کے لئے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کررہے ہیں۔اس ضمن میں سندھ ہائیکورٹ نے محکمہ کسٹمزکے افسران کو طلب کیااوران کو ہدایات جاری کیں کہ یہ محکمہ کسٹمزکی ذمہ داری ہے کہ وہ درآمدکنندگان کو کسٹمزایکٹ کی شق81کے مطابق درآمدی کنسائمنٹس کی عارضی کلیئرنس کی سہولت فراہم کریں اورچیف کلکٹرسے تحریری طورپرلکھوائیں اور عدالت میں جمع کروائیں کہ آئندہ درآمدکنندگان کو کسٹمزایکٹ کی شق 81کے تحت درآمدی کنسائمنٹس کی عارضی کلیئرنس محکمہ کسٹمزہی فراہم کرے گا کیونکہ یہ درآمدکنندگان کو بنیادی حق ہے ۔اس موقع پر عدالت میں محکمہ کسٹمزکی جانب سے پیش ہونے والے چاراسسٹنٹ وڈپٹی کلکٹرنے بتایاکہ صدرپاکستان کی جانب سے ایک آرڈینینس جاری ہواہے جس میں کہاگیاہے کہ درآمدکنندگان کو عارضی کلیئرنس کی سہولت نہ دی جائے جس پر عدالت نے کہاکہ کیااس پر قانون بن چکاہے اگرنہیں توصدارتی آرڈینینس کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے۔واضح رہے کہ چند سال قبل بھی عدالت نے محکمہ کسٹمزکوہدایات جاری کیں تھی کہ درآمدکنندگان کو کنسائمنٹس کی عارضی کلیئرنس کے لئے شق 81کی سہولت محکمہ کسٹمزہی فراہم کرے گا جس پر اس وقت کی خاتون چیف کلکٹرنے عدالت کو یقین دہانی کروائی تھی کہ درآمدکنندگان کو عارضی کلیئرنس کی سہولت محکمہ کسٹمزہی فراہم کرتے گالیکن بعد ازاں محکمہ کسٹمزنے درآمدی کنسائمنٹس پر عارضی کلیئرنس کی سہولت دینابند کردیاجس پر درآمدکنندگان نے عدالت سے رجوع کرناشروع کردیاتھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button