Eham Khabar

سندھ ہائی کورٹ میسرز اے ایچ انٹرنیشنل کے کنسائمنٹس کی عبوری ریلیز کی اجازت

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نی میسرز اے ایچ انٹرنیشنل کے روکے جانے والے کنسائمنٹ کو عبوری ریلیز کی اجازت دے دی ہے۔ ایم سی سی اپریزمنٹ ویسٹ نے اس درآمد کنندہ کی آئی ڈی بلاک کردی تھی۔ میسرز اے ایچ انٹرنیشنل کے ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ ایم سی سی اپریزمنٹ ویسٹ نے امپورٹر کے کنسائمنٹ کو بلاجواز روک رکھا ہے۔ اس کنسائمنٹ کو روکنے کے لئے جواز پیش کیا گیا کہ بانًڈڈ ویئر ہاﺅس کا لائسنس ایکسپائر ہوگیا ہے۔ عدالت کو یہ بھی بتایا گیا کہ امپورٹر کی یوزر آئی ڈی بلاک کردی گئی ہے۔ مزید یہ کہ امپورٹر کے خلاف کارروائی سے پہلے کوئی شوکاز نوٹس جاری نہیں کیا گیا۔ ایڈووکیٹ نے بتایا کہ امپورٹر ڈیوٹی اور ٹیکس کی ادائیگی بذریعہ پے آرڈر یا بینک گارنٹی کے عبوری ریلیز کروانے کے لئے تیار ہے۔ عدالت نے اپریزمنٹ ویسٹ کو ہدایت کی کہ امپورٹر کے خلاف اگر کوئی اور قانونی کارروائی نہیں ہے تو اس کے کنسائمنٹ کی کلیئرنس پر غور کیا جائے۔ عدالت نے آئندہ سماعت 2 فروری 2020ءپر ڈپٹی اٹارنی جنرل کو اس کیس میں طلب کرلیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button