Eham Khabar

شوگر انڈسٹری میں غیر رجسٹرڈ افراد کو ٹیکس نیٹ میں لایا جائے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) صدر پاکستان عارف علوی نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو ہدایت کی ہے کہ شوگر انڈسٹری میں موجود تمام سپلائی چین کو ٹیکس نیٹ میں لایا جائے تاکہ سیلز ٹیکس کی چوری کو روکا جاسکے۔ ڈاکٹر عارف علوی نے ایف بی آر کو ہدایت کی ہے کہ شوگر انڈسٹری میں غیر رجسٹرڈ ہول سیلرز، ڈیلرز اور ڈسٹری بیوٹرز کی رجسٹریشن کو یقینی بنایا جائے تاکہ ٹیکس نیٹ میں توسیع کی جائے۔ صدر پاکستان کا کہنا ہے کہ شوگر انڈسٹری میں موجود سپلائی چین بڑی بڑی ادائیگی کررہے ہیں لیکن اس میں غیر رجسٹرڈ خریدار اب تک ایف بی آر کے نیٹ سے باہر ہیں اور اس ٹیکس چوری کی وجہ سے حکومت کو بڑا نقصان ہورہا ہے۔ ڈاکٹر عارف علوی نے یہ ہدایت ایف ٹی او کی جانب سے جاری کردہ ایک حکم کے خلاف دائر کردہ اپیل پر جاری کیں۔ صدر پاکستان نے ایف بی آر کو ہدایت کی ہے کہ 90 دنوں میں ان ہدایات کی روشنی میںٹیکس رجسٹریشن کے حوالے سے رپورٹ جمع کروائیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button