Eham Khabar

استعمال شدہ بیٹریوں کیلئے اسکریپ کا ایچ ایس کوڈ مسترد

کراچی (اسٹاف رپورٹر) اپریزمنٹ ایسٹ کی کلاسی فکیشن کمیٹی نے امپورٹر کی جانب سے استعمال شدہ بیٹریوں کی درآمد اسکریپ کے ایچ ایس کوڈ میں ڈیکلریشن کو رد کرتے ہوئے کسٹمز حکام کی جانب سے ریویزیشن کو ٹھیک قرار دیا ہے۔ کلاسی فکیشن کمیٹی نے ایم سی سی اپریزمنٹ لاہور سے ایک درخواست موصول کی جس میں ان کا کہنا تھا کہ میسرز پاپلون اینڈ کمپنی نے استعمال شدہ لیڈ بیٹریوں کو ایچ ایس کوڈ 7802.000 میں ظاہر کیا ہے جبکہ یہ بیٹریاں کسی بھی صورت میں ٹوٹی ہوئی یا کٹی ہوئی نہیں ہیں۔ لہذا اس کا مناسب ایچ ایس کوڈ 8548.1090 ہے۔ کلاسی فکیشن کمیٹی نے ڈیکلریشن اور تصور کے مشاہدے کے بعد یہ فیصلہ کیا ہے چونکہ استعمال شدہ بیٹریاں بالکل صحیح حالت میں ہیں، اس لئے اس کے لئے ایس ایس کوڈ 8548.1090 ہوگا۔

 

 

 

Used Batteries HS Code

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button