Uncategorized

ڈورلاک کی ویلیوایشن رولنگ کا اجراء

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ڈائریکٹوریٹ جنرل آف کسٹمزویلیویشن نے” ڈورلاک“کی ویلیویشن جاری کردی ہے۔تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹوریٹ جنرل آف کسٹمزویلیویشن کی جانب سے کسٹمزایکٹ 1969کی شق 25Aکے تحت ”ڈورلاک” ویلیوایشن رولنگ نمبر1206/2017جاری کردی گئی ہے۔مذکورہ ویلیویشن رولنگ کے مطابق چائناسے درآمدکئے جانے ولاے نوب اینڈہنڈل ڈورلاک(نان الیکٹرک)(میڈآف باس میٹل)کی درآمدی ویلیو2.60ڈالر فی کلوگرام،دیگرممالک 3ڈالر فی کلوگرام،چائنا سے درآمدکئے جانے والے مین انٹرنس ڈورہینڈل وتھ تھم ایکشن لاک(انٹرنس لاک)(نان الیکٹرک) کی درآمدی ویلیو6.50ڈالر فی کلوگرام،دیگرممالک 7.47ڈالر فی کلوگرام،چائنا سے درآمدکئے جانے والے نائٹ لاٹک/رم لاک(نان الیکٹرک)کی درآمدی ویلیو2ڈالر فی کلوگرام، دیگرممالک 2.30ڈالرفی کلوگرام،چائنا سے درآمدکئے جانے والے الیکٹرک رم لاک کی درآمدی ویلیو4.50ڈالر فی کلوگرام، دیگرممالک 5.17ڈالر فی کلوگرام مقررکی گئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button