Eham Khabar

کوکوپاﺅڈر کی ویلیوایشن رولنگ کا اجراء

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ڈائریکٹوریٹ جنرل آف کسٹمزویلیویشن نے”کوکوپاﺅڈر“کی ویلیویشن جاری کردی ہے۔تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹوریٹ جنرل آف کسٹمزویلیویشن کی جانب سے کسٹمزایکٹ 1969کی شق 25Aکے تحت ”کوکوپاﺅڈر“ ویلیوایشن رولنگ نمبر1228/2017جاری کردی گئی ہے۔مذکورہ ویلیویشن رولنگ کے مطابق ملائشیا،اندونیشیا،سنگاپور اورتھائی لینڈسے درآمدکئے جانے والے کوکو پاﺅڈرنیچرل کی درآمدی ویلیو2.18ڈالر فی کلوگرام،چائناسے درآمدکئے جانے والے کوکو پاﺅڈرنیچرل کی درآمدی ویلیو1.15ڈالر فی کلوگرام،ملائشیا،اندونیشیا،سنگاپور اورتھائی لینڈسے درآمدکئے جانے والے کوکو پاﺅڈرالکانائزڈ کی درآمدی ویلیو2.27ڈالر فی کلوگرام،چائناسے درآمدکئے جانے والے کوکو پاﺅڈرالکانائزڈ کی درآمدی ویلیو1.23ڈالر فی کلوگرام مقررکی گئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button