Eham Khabar

پرسلین ویئر،گلاس ویئرکی ویلیوایشن رولنگ کا اجراء

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ڈائریکٹوریٹ جنرل آف کسٹمزویلیویشن نے”پرسلین ویئر،گلاس ویئر“کی ویلیویشن جاری کردی ہے۔تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹوریٹ جنرل آف کسٹمزویلیویشن کی جانب سے کسٹمزایکٹ 1969کی شق 25Aکے تحت”پرسلین ویئر،گلاس ویئر“کی رولنگ نمبر1241/2018جاری کردی گئی ہے۔ویلیوایشن رولنگ کے مطابق چائنا سے درآمدکئے جانے والے ٹیبل ویئر،کیچن ویئر،دیگرہاﺅس ہولڈ آرٹیکل،پروسلین یا چائنا،نان گولڈپلیٹڈکی درآمدی ویلیو0.94ڈالر فی کلوگرام،انڈونیشیا،ایران0.90ڈالر فی کلوگرام،متحدہ عرب امارات1ڈالر فی کلولگرام،ملائشیا،تھائی لینڈ،کوریا1.40ڈالرفی کلوگرام،یورپ، امریکہ اورکینیڈا1.85ڈالر فی کلوگرام،دیگرممالک 1.65ڈالر فی کلوگرام،چائنا سے درآمدکئے جانے والے ٹیبل ویئر،کیچن ویئر اینڈدیگرہاﺅس ہولڈآرٹیکل،پروسلین اینڈچائنا(گولڈپلیٹ)کی درآمدی ویلیو1.25ڈالر فی کلوگرام،انڈونیشیا1.18ڈالر فی کلوگرام،ایران1.15ڈالرفی کلوگرام،متحدہ عرب امارات1.30ڈالر فی کلوگرام،ملائیشیا،تھائی لینڈاورکوریا1.65ڈالر فی کلوگرام،یورپ،امریکہ اورکینیڈا2.45ڈالر فی کلوگرام،دیگرممالک 1.90ڈالر فی کلوگرام مقررکی گئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button