Eham Khabar

ثمرسبل پمپ کی ویلیوایشن رولنگ کا اجرا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ڈائریکٹوریٹ جنرل آف کسٹمزویلیویشن نے”ثمرسبل پمپ“کی ویلیویشن جاری کردی ہے۔تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹوریٹ جنرل آف کسٹمز ویلیویشن کی جانب سے کسٹمزایکٹ 1969کی شق 25Aکے تحت”ثمرسبل پمپ“کی رولنگ نمبر 1323/2018 جاری کردی گئی ہے۔ویلیوایشن رولنگ کے مطابق چائناسے درآمدکئے جانے والے ثمرسبل پمپ (بغیرموٹر)1کلوواٹ تک کی درآمدی ویلیو3ڈالر فی کلو20/ڈالر فی کلوواٹ،1.1کلوواٹ تا3کلوواٹ کی درآمدی ویلیو3.50ڈالر فی کلو23/ڈالر فی کلوواٹ،3.1کلوواٹ تا6کلوواٹ کی درآمدی ویلیو4.50ڈالر فی کلو24/ڈالر فی کلوواٹ،6.1کلوواٹ تا10کلوواٹ کی درآمدی ویلیو8ڈالر فی کلو25/ڈالر فی کلوواٹ،10.1کلوواٹ اوراس سے زائد کی درآمدی ویلیو10ڈالر فی کلو26/ڈالر فی کلوواٹ مقررکی گئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button