Uncategorized

بھارت سے درآمدکی جانے والی 90اشیاءپر پابندی کا فیصلہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان نے 90بھارتی درآمدی اشیاءکو منفی فہرست میں شامل کرنے کا فیصلہ کرلیاہے۔وزیزاعظم عمران خان نے قومی سلامتی کونسل اجلاس طلب کرلیاہے جس میں بھارت کی جانب سے یکطرفہ تجارتی پابندی کا جواب دینے کے لئے منصوبہ بندی کرلی گئی ہے جس میں بھارتی سے درآمدکی جانے والی 90اشیاءکو منفی فہرست میں شامل کرلیافیصلہ کیاجائے گاجس سے بھارت سے 60کروڑڈالر کی درآمدات کم ہوجائیں گی۔واضح رہے کہ نئی دہلی نے پاکستان سے بھارت برآمدکی جانے والی اشیاءپر 200فیصدڈیوٹی عائد کردی تھی جس کے ردعمل میں پاکستان نے بھی بھارت سے درآمدی کی جانے والی 90اشیاءکو منفی فہرست میں شامل کرنے کا فیصلہ کرلیاہے۔علاوہ ازیں بھارت سے پاکستان کے راستے افغانستان برآمدکی جانےوالی پر بھی پابندی عائد کی جاسکتی ہے پاکستان یہ پابندی سامان کی جانچ پڑتال کے نام پر عائد کرسکتاہے ۔ذرائع نے بتایاکہ پاکستان کپاس ،خام مال اورمشینری کی درآمدپر پابندی عائدنہیں کرے گاکیونکہ وہ صنعت کے لئے ضروری ہے۔پاکستان پر بھارت کی درمیان 2ارب18کروڑ30لاکھ ڈالر کی تجارت ہوتی ہے جس میں بھارت سے پاکستان ایک ارب 80کروڑڈالر کی اشیاءدرآمدکی جاتی ہیں جبکہ پاکستان بھارت کو 35کروڑڈالر کی اشیاءبرآمدکرتاہے جبکہ اگرپاکستان بھارت سے افغانستان درآمدکی جانے والی اشیاءپرپابندی عائد کرتاہے توبھارت کو 60کروڑڈالر کا مزید نقصان اٹھاناپڑے گا۔

 

 

 

90 Restricted Items for Imports from India

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button