Eham Khabar

ایل ای ڈی بلب پارٹس کی کلیئرنس انڈرانوئسنگ کے ذریعے کئے جانے کا انکشاف

کراچی(اسٹاف رپورٹر)درآمدکنندگان کی جانب سے ایل ای ڈی بلب وپارٹس کے درآمدی کنسائمنٹس کی کلیئرنس انڈرانوائسنگ کرکے قومی خزانے کو کروڑوںر وپے کا نقصان پہنچایاجارہاہے۔پاکستان لائٹنگ مینوفیکچررزایسوسی ایشن نے محکمہ کسٹمزکو ایک امرکی نشاندہی کی ہے کہ کمرشل امپورٹر کی جانب سے ایل ای ڈی بلب پارٹس کے درآمدی کنسائمنٹس کو 1.20ڈالر تا1.50ڈالر فی کلوگرام کے تناسب سے ڈیوٹی وٹیکسزکی ادائیگی پر کلیئرکیاجارہاہے جبکہ درآمدی ڈیٹاکے مطابق ای ای ڈی بلب کے متعددکنسائمنٹس مذکورہ درآمدی قیمت سے زائد پر کلیئرکئے جاتے رہے ہیںتاہم پاکستان منیوفیکچررزایسوسی ایشن کی محکمہ کسٹمزسے میٹنگ کے دوران یہ فیصلہ کیاگیاہے کہ ایل ای ڈی بلب پارٹس کے درآمدی کنسائمنٹس کی کلیئرنس 5ڈالر فی کلوگرام کے تناسب سے عمل میں آئی گی جس میںایک ماہ کے بعد ردوبدل کیاجائے گا۔

 

 

 

Clearance of LED Bulb Parts through Under Invoicing

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button